خطبات محمود (جلد 35)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 360 of 461

خطبات محمود (جلد 35) — Page 360

$1954 360 خطبات محمود تحریک آزادی کے سلسلہ میں بہت عمدہ کام کیا ہے۔ہمارے پاکستانی مبلغین نے بھی مقامی لوگوں کے ساتھ اس حد تک اتحاد رکھا کہ ان میں سے بعض کو کئی کئی ماہ تک قید رکھا گیا بعض مارے گئے۔اس لیے انڈو نیشین لوگ پاکستانیوں کی طرح احمدیوں سے زیادہ تعصب نہیں رکھتے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ تحریک آزادی کے سلسلہ میں جو کام دوسروں نے کیا وہی کام انہوں نے بھی کیا ہے۔افریقہ میں بھی تحریک جدید شروع ہونے سے پہلے ہمارا مشن قائم تھا لیکن اب وہاں کی مبلغین کی تعداد بہت زیادہ ہے۔اس وقت وہاں ایک کالج بھی جاری کیا جا چکا ہے اور جماعت کی طرف سے مسلمانوں کا پہلا اور واحد اخبار ” ٹروتھ (TRUTH) نکالا جا رہاتی ہے۔اب گولڈ کوسٹ سے بھی ایک اخبار جاری کرنے کا ارادہ ہے۔دو گریجوایٹ نوجوان جرنلزم کی کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔اس کے بعد وہ اپنے اپنے علاقہ میں اس کام کو سنبھال لیں گے تا اس کے ذریعہ وہاں کے مسلمانوں کے اندر بھی بیداری پیدا کی جائے۔عجیب بات ہے کہ جہاں پاکستان میں ایک احمدی اس علاقہ سے بھی جہاں چالیس فیصدی احمدی ووٹ ہیں جیت نہیں سکتا کیونکہ دوسرے امیدوار اس کے مقابل پر اکٹھے ہو کر ایک کے ساتھ ہو جاتے تھے وہاں مغربی افریقہ میں جہاں پاکستان کی نسبت احمدیوں کی تعداد بہت کم ہے بعض احمدی مقامی لیجسلیٹو (LEGISLATIVE) اسمبلی کے ممبر منتخب ہو گئے ہیں۔چنانچہ دو احمدی گولڈ کوسٹ کی کونسل میں منتخب ہو گئے ہیں اور ایک احمدی نائیجیریا میں منتخب ہوا ہے۔گویا جہاں پاکستان میں ایک احمدی بھی اسمبلی میں نہیں جا سکتا وہاں مغربی افریقہ میں ایک ملک میں ایک اور دوسرے ملک میں دو احمدی دوست اسمبلی میں چلے گئے ہیں۔پھر یہاں یہ بات ہے کہ کوئی احمدی پہلے سے اتفاقی طور پر مسلم لیگ میں داخل ہو گیا ہو تو خیر ورنہ ای پوری کوشش کی جاتی ہے کہ کوئی احمدی مسلم لیگ میں داخل نہ ہو۔لیکن وہاں مرکزی کمیٹی میں بھی احمدی شامل ہیں۔اور جب گورنمنٹ کے پاس کوئی وفد بھیجا جاتا ہے تو وہ اکثر کسی نہ کسی احمدی کو اپنا سپوکس مین (Spokesman) مقرر کرتے ہیں۔اب گورنمنٹ نے تعلیمی لحاظ سے بعض علاقے مختلف انجمنوں کے سپرد کیے ہیں کہ اگر تم کام کرنا چاہتے ہو تو کرو۔ایک