خطبات محمود (جلد 35)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 356 of 461

خطبات محمود (جلد 35) — Page 356

$1954 356 35 خطبات محمود تحریک جدید کے ذریعہ تبلیغ اسلام کے زبردست کام کی بنیاد رکھی گئی ہے (فرموده 26 نومبر 1954ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: آج تحریک جدید کے نئے سال کے اعلان کا دن ہے۔تحریک جدید کے پہلے سال کا اعلان 1934ء میں ہوا تھا اور اب 1954 ء میں اس پر میں سال گزر چکے ہیں اور آج ای اکیسویں سال کا اعلان ہو رہا ہے۔اکیسواں سال انسانی زندگی میں ایک خاص اہمیت رکھتا ہے۔فقہاء نے بھی اس سال کو خاص اہمیت دی ہے اور بہت سے دنیوی قانون بنانے والوں نے بھی اسے خاص اہمیت والا قرار دیا ہے۔انہوں نے اسے بلوغت کی عمر قرار دیا ہے۔گویا تحریک جدید اب بلوغت کو پہنچنے والی ہے۔اور جہاں تک اس کے کام کا سوال ہے ہم کہہ سکتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے واقع میں اس کے ذریعہ تبلیغ اسلام کی زبردست بنیاد رکھی گئی ہے۔جب یہ تحریک شروع ہوئی اُس وقت ہمارے مبلغین کی تعداد نہایت محدود تھی۔چند مبلغ افریقہ میں تھے ، ایک مبلغ امریکہ میں تھا اور شاید تین مبلغ انڈونیشیا میں تھے باقی ممالک مبلغین