خطبات محمود (جلد 35) — Page 286
$1954 286 29 خطبات محمود ضرورت وقت کو سمجھو اور اپنی ذمہ داریوں کا احساس کر کے اپنے اپنے خاندان کے نوجوانوں کو دین کے لیے وقف کرو (فرمودہ 15 اکتوبر 1954ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: آج میری تحریک پر مجلس خدام الاحمد یہ ربوہ کا ایک وفد جس میں چالیس کے قریب معمار ہیں (اب یہ ستر گس ہو گئے ہیں ) خدمتِ خلق کے لیے لاہور جا رہا ہے۔اس دفعہ اس کام میں اولیت کا سہرا لاہور والوں کے سر رہا ہے۔کام تو ہر جگہ ہوا ہے لاہور میں بھی ہوا ہے، ملتان میں بھی ہوا ہے، خانیوال میں بھی ہوا ہے، منٹگمری میں بھی ہوا ہے، سیالکوٹ میں بھی ہوا ہی ہے، ربوہ کی مجلس نے بھی قابلِ تعریف کام کیا ہے۔اسی طرح اور جگہوں سے بھی رپورٹیں آئی ہیں کہ وہاں کی مجالس نے سیلاب کے دوران میں خدمتِ خلق کا کام کیا ہے۔لیکن لاہور والوں نے اپنے کام کو اس طرح منظم کیا ہے کہ ان کا کام لوگوں کی نظر کے سامنے آگیا ہے۔اس میں ایک حد تک اس بات کا بھی دخل ہے کہ انہیں پریس کی سہولتیں میسر ہیں لیکن بہر حال جس کسی کو اولیت مل جائے دوسروں کو اس پر حسد نہیں کرنا چاہیے بلکہ اُس کی امداد