خطبات محمود (جلد 35)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 336 of 461

خطبات محمود (جلد 35) — Page 336

$1954 336 خطبات محمود تو اُسے دبانا بہت مشکل ہو جائے گا۔اور اگر اس کے خلاف فیصلہ کیا گیا تو وہ کہیں گے کہ ملک میں ایسا کوئی قانون موجود نہیں۔اس لیے جماعت کے دوست دعا ئیں جاری رکھیں۔اس میں کیا شبہ ہے کہ ہر چیز خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔اگر ہمارا ارادہ نیک ہو اور ہم دعائیں کریں تو چاہے ہم کتنے ہی کمزور ہوں خدا تعالیٰ ہمیں مایوس نہیں کرے گا۔اگر خدا تعالیٰ ہماری دعائیں نہیں سنتا تو پھر ہمارا یہ دعوی بالکل باطل ہے کہ خدا تعالیٰ سب طاقتیں رکھتا ہے بلکہ احمدیت کا سارا وجود محض تمسخر اور کھیل بن جاتا ہے۔لیکن اگر تم سچے ہو تو تمہارے لیے ایک راستہ کھلا۔اور وہ رستہ دعاؤں کا ہے۔بے شک جن ہاتھوں سے کام ہو رہا ہے وہ انسانی ہاتھ ہیں لیکن اگر ہم دعائیں کریں گے تو خدا تعالیٰ ہماری خاطر اور اسلام کی خاطر اُن کے کام کو اپنی ذمہ داری میں لے لے گا اور برسر اقتدار لوگوں کی خود راہنمائی فرما کر ملک کو فتنہ اور فساد سے بچالے گا“۔۔ہے (الفضل 14 نومبر 1954 ء)