خطبات محمود (جلد 35)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 237 of 461

خطبات محمود (جلد 35) — Page 237

$1954 237 خطبات محمود والے کی مدد کروں گا بلکہ اُس وقت جس کسی کو تیرنا آتا ہو وہ اُس کی مدد کے لیے کود پڑتا ی ہے۔اسی طرح اس مصیبت میں بھی لمبا وعدہ درست نہیں۔جو کچھ دینا ہے دس پندرہ دن اندر ادا کر دو۔صدرانجمن احمدیہ کو چاہیے کہ وہ اس تحریک کے متعلق دس پندرہ دن تک الفضل میں چوکھٹے کے اندر اعلان شائع کرائے اور دوستوں کو تحریک کرے کہ جو کچھ میسر ہے دے دو۔چاہے دو ہزار روپیہ اکٹھا ہو یا دس بیس ہزار روپیہ اکٹھا ہو۔اگر وہ وقت پر قوم کے کام آ جائے تو تم قوم اور خدا کے سامنے شرمندہ نہیں ہو گے۔تم قوم کے سامنے یہ کہہ سکو گے کہ وقت پر ہم نے اپنے آپ کو پاکستانی ثابت کر دیا ہے۔اور خدا تعالیٰ کے سامنے بھی یہ کہہ سکو گے کہ جب تیرے بندے تکلیف میں مبتلا ہوئے تو ہم نے ان کی تکلیف کے ازالہ میں ان کی پوری مدد کی۔( الفضل 14 ستمبر 1954 ء) 1 : امالہ مائل کرنا۔بدلنا ( فیروز اللغات اردو جامع فیروز سنز لاہور ) 2 : مسلم كتاب البر والصلة باب تَرَاحُمِ الْمُؤْمِنِينَ وَتَعَاطَفِهِمْ وَتَعَاضُدِهِمْ 3 : تفسیر روح البیان - سورة القصص آیت 85 - إِنَّ الَّذى فَرَضَ عَلَيْكَ الْقُرْآن جلد 6 صفحه 441 - المكتبة الاسلامية 1331ھ