خطبات محمود (جلد 35)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 226 of 461

خطبات محمود (جلد 35) — Page 226

خطبات محمود 226 $1954 اس کے بعد میں مختصر طور پر جماعت کو اس دردناک واقعہ کی طرف توجہ دلاتا ہوں جو مشرقی پاکستان میں پیش آیا ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں سب مومن آپس میں بھائی بھائی ہیں۔2 وہ آپس میں ایک جسم کے اعضاء کی طرح ہیں۔جس طرح جسم کے ایک عضو میں تکلیف ہو تو دوسرے اعضاء بھی اس تکلیف کو محسوس کرتے ہیں اسی طرح مومنوں کے کسی حصہ کو تکلیف ہو تو ان کے دوسرے حصہ کو بھی تکلیف محسوس کرنی چاہیے۔قرآن کریم اور احادیث میں بعض ایسی باتیں آتی ہیں جن سے لوگ غلطی کھا جاتے ہیں اور حقیقت کو نہیں کی سمجھتے۔وہ یہ نہیں سمجھتے کہ جو عام قانون ایک مذہبی آدمی بیان کرے گا وہ اُسے مذہبی اصطلاحوں وہ میں ہی بیان کرے گا۔مثلاً جب وہ یہ کہے گا کہ جو لوگ نماز کی پابندی نہیں کریں گے کامیاب نہیں ہوں گے تو یہ صرف ایک مذہبی فقرہ نہیں ہوگا بلکہ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ جو قومی تحریکیں ہوتی ہیں اُن میں اگر قوم سستی اور غفلت سے کام لے گی تو وہ کمزور ہو جائے گی۔پس یہ قانون صرف نماز کے لیے ہی نہیں ہو گا بلکہ ہر جگہ چسپاں ہو گا۔اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے کہ دیکھو! اگر تم رسول کی اطاعت نہیں کرتے تو تم گر جاؤ گے تو اس کے یہ معنے نہیں کہ اگر تم رسول اور امام کی اطاعت نہیں کرو گے تو تم گر جاؤ گے بلکہ علمی، اقتصادی، سیاسی اور قومی لیڈروں کی اطاعت نہ کرنے سے بھی یہی خرابی پیدا ہو گی۔اگر کوئی قوم اپنے اقتصادی لیڈر کی اطاعت نہیں کرتی تو اُس کی اقتصادی حالت گر جاتی ہے، اگر وہ کسی سیاسی لیڈر کی اطاعت نہیں کرتی تو وہ سیاسی لحاظ سے گر جاتی ہے، اگر وہ کسی علمی لیڈر کی اطاعت نہیں کرتی تو وہ علمی لحاظ سے گر جاتی ہے۔پس مذہبی آدمی اگر کوئی چیز بیان کرے گا تو وہ مذہبی اصطلاح میں ہی بیان کرے گا۔گو وہ قانون چسپاں ہر جگہ ہو گا۔پس اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ فرماتے ہیں کہ سب مومن آپس میں بھائی بھائی ہیں، وہ ایک جسم کے تی اعضاء کی طرح ہیں۔جس طرح جسم کے ایک عضو کو تکلیف ہو تو دوسرے اعضاء بھی تکلیف ہے محسوس کرتے ہیں۔اسی طرح مومن جماعت کا ایک حصہ جب کوئی تکلیف محسوس کرتا۔دوسرا حصہ بھی اس تکلیف میں شریک ہوتا ہے۔تو یہ قانون اگر چہ مذہبی اصطلاح میں بیان کیا گیا ہے لیکن یہ ہر جگہ چسپاں کیا جائے گا۔اگر سیاسیات کولوتو ہم کہیں گے کہ ایک قوم کے