خطبات محمود (جلد 35) — Page 5
$1954 5 خطبات محمود رہا ہوں کہ کوئی ایسا کام نکالوں کہ دوسرے کاموں میں فرق پڑے بغیر میں اس کے نتیجہ میں کچھ آمد پیدا کر کے سلسلہ کو دے سکوں۔عام طور پر ایک زمیندار، ایک صناع یا ایک تاجر کوئی کام کرتا ہے تو وہ اپنے لیے کرتا ہے اور اس میں سے ایک حصہ خدا تعالیٰ کے لیے دے دیتا ہے یہ کام خالص خدا تعالیٰ کے لیے ہو گا اور اس سے جو آمد ہو گی وہ خالص اشاعت اسلام کے لیے ہوگی۔یہ پروگرام میں نے جماعت کے لیے تجویز کیا تھا۔اگر دوست اس طرف توجہ کریں، سلسلہ کے اخبار بار بار جماعت کو اس کی طرف توجہ دلاتے رہیں، سلسلہ کے مبلغ جس جگہ جائیں وہ لوگوں کو اس کی ترغیب دلائیں اور لوگوں سے سو فیصدی اس پروگرام پر عمل کرانے کی کوشش کریں، جماعت کے سیکرٹری اور پریذیڈنٹ صاحبان ذمہ داری سے کام لیں اور جماعت کے تمام افراد سے اس پر عمل کرائیں اور پھر ان رقوم کو پوری طرح ادا کر کے چھوڑیں تو ہمارا اگلا سال ہمارے سامنے نئی شکل میں ظاہر ہو گا۔ہماری تبلیغ بڑھی ہوئی ہو گی، ہماری جماعت میں پہلے سے زیادہ اخلاق پیدا ہو چکے ہوں گے، جماعت کی تعلیم پہلے سے اچھی ہو چکی ہو گی، دین ا کا جذبہ ترقی کر چکا ہوگا اور جماعت قربانی میں ترقی کرنے کے قابل ہو چکی ہو گی۔پس میں اس نئے سال میں جمعہ کے مبارک دن میں جو اس سال کا پہلا دن ہے جماعت کو ان امور کی طرف توجہ دلاتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ جماعت کے سارے احباب پختہ عزم اور ارادہ کے ساتھ ان پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے“۔لمصلح 21 فروری 1954 ء )