خطبات محمود (جلد 35)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 192 of 461

خطبات محمود (جلد 35) — Page 192

$1954 192 20 خطبات محمود خدا نے اس وقت تمہیں ثواب کا بہت بڑا موقع دیا ہے تم ذراسی محنت اور توجہ سے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کر سکتے ہو۔امانت کا طریق اختیار کر تبلیغ اور تعلیم کی طرف توجہ دو اور صفائی کو اپنا شعار بناؤ (فرموده 6 اگست 1954ء بمقام محمد آباد سندھ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: چونکہ یہاں کی زمینوں میں سے ناصر آباد ایک طرف ہے اور محمد آباد دوسری طرف۔اس لیے ہر سال ہی میری خواہش ہوتی ہے کہ میں ایک جمعہ محمد آباد میں پڑھاؤں۔اب کے بھی میں نے اسی غرض کے لیے پروگرام تجویز کیا تھا اور میری خواہش تھی کہ میں جمعہ کے بعد بھی یہاں ڈیڑھ دن اور ٹھہروں۔لیکن یہاں آنے کے بعد یا تو موسم بدل گیا یا یہاں کا موسم ہی ایسا ہے کہ اس کی وجہ سے طبیعت سخت خراب ہو گئی اور زخم کے مقام پر جو درد ہوا کرتا تھ