خطبات محمود (جلد 35) — Page 176
$1954 176 (17) خطبات محمود مومن کو ہمیشہ اپنے اعمال کی اصلاح کی فکر رکھنی چاہیے (فرمودہ 6 جولائی 1954ء بمقام ناصر آباد سندھ ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: اللہ تعالیٰ نے انسان کو جہاں زبان دی ہے وہاں اسے ہاتھ پاؤں بھی دیئے ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ اکثر لوگ زبان تو استعمال کرتے ہیں لیکن ہاتھ پاؤں کم استعمال کرتے ہیں حالانکہ زبان کی بات پر کم اعتبار کیا جا سکتا ہے اور ہاتھ پاؤں کے کام پر زیادہ اعتبار کیا جاتا ہے۔زبان ایسی چیز ہے کہ بڑے سے بڑا جھوٹ بھی بول سکتی ہے۔آخر مسیلمہ کذاب کو جو ہم کذاب کہتے ہیں تو زبان کی وجہ سے ہی۔یا اور انبیاء کے جو دشمن تھے اُن کو اگر ہم بُرا کہتے ہیں تو اُن کے متکبرانہ دعووں، اُن کی تعلیموں اور اُن کی راستی اور ہدایت سے دوری کی وجہ سے ہی بُرا کہتے ہیں۔پھر انسان کے اندر بات کو چھپانے کا ایسا مادہ رکھا گیا کی ہے کہ ہزاروں آدمی باتیں کرتے ہیں لیکن ہم پہچان نہیں سکتے کہ وہی اُن کا عقیدہ ہے یا اُن کا کوئی اور عقیدہ ہے۔قرآن کریم میں آتا ہے کہ منافق رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ لر کہتے تھے کہ خدا کی قسم ! تو اللہ کا رسول ہے۔بات ٹھیک تھی۔آپ واقع میں اللہ تعالیٰ کے رسول تھے مگر بجائے اس کے کہ خدا اُن کی تعریف کرتا اور کہتا کہ یہ لوگ بڑے اچھے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ تو اللہ کا رسول ہے مگر منافق