خطبات محمود (جلد 35)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 425 of 461

خطبات محمود (جلد 35) — Page 425

$1954 425 خطبات محمود بندوقوں، ریوالوروں اور تلواروں سے دے گا وہ بیوقوف ہے۔کیونکہ تمہارا کام تو یہ ہے کہ تم لوگوں کے قلوب تک پہنچو اور اس کے لیے بندوقوں، ریوالوروں اور تلواروں کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ تبلیغ حقہ اور فرشتوں کی مدد کی ضرورت ہوتی ہے جنہیں دلوں کا رستہ معلوم ہوتا ہے۔تمہیں کوئی ایسا طریق معلوم نہیں جس سے تم دلوں تک پہنچ سکو لیکن فرشتوں کو دلوں تک پہنچنے کا طریق معلوم ہے۔وہ باطن اور ظاہر دونوں پر مقرر ہیں۔ان کے ذمہ یہ کام لگایا گیا ہے کہ وہ ان بنی نوع انسان کے اعمال، خیالات اور جذبات لکھیں اور وہ یہ کام اُس وقت تک نہیں کر سکتے۔جب تک ان کے قلب اور دماغ تک نہ پہنچیں۔پس جس چیز کی حفاظت تمہارے سپرد کی گئی ہے اُس کی حفاظت کے سامان فرشتوں کے پاس ہیں، تمہارے پاس نہیں۔پس تم وہ طریق اختیار کرو جس کے ذریعہ تمہیں وہ سامان میسر آجائیں۔دنیوی جنگوں میں دیکھ لو، اگر کسی فریق کے پاس گولہ بارود اور دوسرے سامانِ حرب نہ ہوں تو لوگ اسے بیوقوف سمجھتے ہیں۔مسلمانوں کو تباہی کے گڑھے میں اس چیز نے گرایا تھا کہ انہوں نے اخلاص اور ایمان کو کافی سمجھا اور کی دنیوی سامانِ حرب مہیا نہ کیا۔نتیجہ یہ ہوا کہ دشمن جیت گیا اور مسلمانوں پر آج نکبت اور ذلت کا زمانہ آیا ہوا ہے۔انہوں نے اس چیز کے متعلق غور نہ کیا کہ ان کا دشمن کس قسم کے اسلحہ سے سلح ہے۔انہوں نے یہی سمجھا کہ اس کے ارادے نیک اور اعلیٰ ہیں۔نتیجہ یہ ہوا کہ دشمن جیت گیا اور مسلمان تباہ و برباد ہو گئے۔تمہارا گولہ بارود، بندوقیں اور تلوار میں ذکر الہی ہے۔ظاہری تلوار، بندوق اور گولہ بارود کی بھی بیشک حکومت کو ضرورت ہے اور تمہارا بھی فرض ہے کہ ضرورت کے وقت تم اپنی جانیں حکومت کے سپرد کر دو۔لیکن جماعتی کاموں میں تمہیں ظاہری سامانِ حرب کی ضرورت نہیں۔جماعتی کاموں میں تمہیں استغفار اور دعا کی ضرورت ہے۔کسی بزرگ کا ایک واقعہ لکھا ہے کہ اُس کا ایک ہمسایہ رات دن ناچ اور گانے میں مشغول رہتا تھا اور اس طرح اُن کی عبادت میں خلل واقع ہوتا تھا۔بزرگ نے اُسے کہلا بھیجا کہ تمہارے ہاں رات دن قوالیاں اور ناچ گانا ہوتا ہے جس کی وجہ سے میری عبادت خراب ہوتی ہے۔تم ان کاموں سے باز آ جاؤ۔اُس ہمسایہ نے کہا میں اپنے گھر میں قوالیاں، ناچ اور گانے کراتا ہوں۔اس سے مجھے روکنے کا تمہیں کوئی حق نہیں۔تم اپنے گھر میں عبادت کرو مجھے