خطبات محمود (جلد 35) — Page 399
$1954 399 خطبات محمود جلسہ سالانہ پر آنے والے مہمانوں کو آرام پہنچاؤ۔اگر تم ایسا کرو گے تو تم ان کی ادنیٰ سے ادنی ضرورت کو پورا کرو گے۔کیونکہ اگر ایک چھوٹے سے کمرہ میں پندرہ سولہ مہمان ٹھہریں تو انہیں کی آرام میسر نہیں آ سکتا۔لیکن اگر اس قدر بھی گنجائش پیدا نہ کی جائے تو ہم مہمانوں کو کہاں ٹھہرائیں؟ یہ چیز اب اتنے عرصہ سے جماعت کے سامنے آ رہی ہے کہ مجھے اس کے لیے کسی خاص تحریک کی ضرورت نہیں۔جلسہ سالانہ پر چونسٹھ پینسٹھ سال گزر چکے ہیں۔1891ء میں پہلا جلسہ ہوا تھا۔اس لحاظ سے اب تک اس پر چونسٹھ سال گزر چکے ہیں۔مگر اس سے پہلے بھی تو جماعتی اجتماع ہوتے ہوں گے۔بہر حال جو چیز کم سے کم چونسٹھ سال سے چلی آتی ہے میری سمجھ میں نہیں آتا کہ اس کے لیے جماعت کو اس کی ذمہ داریاں یاد دلانے کی ضرورت کیا ہے۔تمہیں تو خود اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیے۔تمہارے سامنے مہمانوں کی کثرت کی ہوتی ہے، تمہارے سامنے ان کی پراگندگی ہوتی ہے اور تمہارے سامنے ان کی مصیبت اور قربانی ہوتی ہے۔تمہیں خود ان باتوں کا احساس ہونا چاہیے۔دوسری بات میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جلسہ سالانہ کے موقع پر کام کرنے والوں کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔مگر کام کرنے والے دیانتدار اور امین ہونے چاہیں۔پچھلے سال یہ شکایت آئی تھی کہ گھروں میں جہاں جہاں مہمان ٹھہرے ہوئے تھے وہاں کھانا بڑی مقدار میں آجات تھا اور نتیجہ یہ ہوتا تھا کہ اس کا ایک حصہ ضائع ہو جاتا تھا حالانکہ میں نے نصیحت کی ہوئی ہے کہ جو لوگ اپنے گھروں میں کھانا تیار کر سکتے ہیں انہیں لنگر سے کھانا نہیں لینا چاہیے۔ہاں! اگر رات گئے تک انہیں کام کرنا پڑتا ہے تو وہ لنگر سے کھانا لے لیں۔پھر کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو زیادہ وسعت والے ہیں وہ اپنے مہمانوں کو بھی گھر سے کھانا دے سکتے ہیں لیکن اگر مہمان زیادہ تعداد میں آجائیں تو وہ بیشک مہمانوں کا کھانا لنگر سے لے لیں لیکن یہ تو کریں کہ اپنا کھانا لنگر سے نہ لیں۔ہاں! اگر مہمانوں کی خدمت کی وجہ سے انہیں کھانا تیار کرنے کا موقع نہیں ملتا تو وہ کھانا لنگر سے لے سکتے ہیں۔لیکن یہ تو کریں کہ اپنے مہمانوں کے جذبات کو مد نظر رکھتے ہوئے کھانا لیں۔ایک شخص نے اسی سال ہی یہ شکایت کی ہے اور لکھ ، کہ میرے ساتھ