خطبات محمود (جلد 35) — Page 393
$1954 393 37 خطبات محمود جلسہ سالانہ پر ضرور آؤ اور ان ایام سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانے کی کوشش کرو اپنے غیر احمدی رشتہ داروں اور دوستوں کو بھی ہمراہ لاؤ تا ہمارے متعلق اُن کی غلط فہمیاں دور ہوں (فرمودہ 10 دسمبر 1954ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: جلسہ سالانہ کے کارکنوں نے مجھ سے خواہش کی ہے کہ میں ربوہ کی جماعت کو جلسہ سالانہ کے مہمانوں کے لیے مکانات پیش کرنے اور اس موقع پر خدمت کے لیے والنٹیئر ز پیش کرنے کی طرف توجہ دلاؤں۔ربوہ میں سب سے بڑی دقت مکانات کی ہے کیونکہ ابھی یہ قصبہ پوری طرح آباد نہیں ہوا اور مکانوں کی ابھی قلت ہے۔گو کچھ عمارتیں بن گئی ہیں لیکن عام طور پر ان میں کمرے نا کافی ہیں کیونکہ خریداروں کو یہی ہدایت کی گئی تھی کہ اگر تمہارے پاس زیادہ روپیہ نہیں تو فی الحال ایک ایک کمرہ اور چاردیواری ہی بنا لو اور اس ایک کمرہ میں جلسہ سالانہ کے موقع پر خود مالک مکان اور اس کے رشتہ دار آ جاتے ہیں۔