خطبات محمود (جلد 35) — Page 335
$1954 335 خطبات محمود کے خلاف نفرت کے جذبات پیدا کریں؟ انہوں نے وزیر ہند سے بات کی۔چنانچہ سرسیموئیل ہور جو بعد میں لارڈ ٹیمپل وڈ ہو گئے تھے انہوں نے اس ممبر کو بلا کر کہا کہ یہ نہایت بُری بات ہے۔یا تو وعدہ کرو کہ یہ کام نہیں کرو گے ورنہ میں وائسرائے ہند کو لکھوں گا کہ وہ تمہاری ممبری منسوخ کر دیں۔چنانچہ اس نے وعدہ کیا کہ وہ کشمیر کے بارہ میں پرو پیگنڈا نہیں کرے گا اور اس طرح مہاراجہ کشمیر کی سکیم فیل ہو گئی۔اِسی طرح اور بیسیوں خبریں تھیں جو غیر احمدیوں نے بتا ئیں۔اب بھی ایسا ہوتا ہے کہ غیر احمدی مسلمانوں کی طرف سے مختلف اطلاعات ملتی رہتی ہیں۔چاہے غیر احمدی علماء کے نزدیک وہ غدار ہوں، بددیانت ہوں۔بہر حال انہیں ہم پر اعتبار ہوتا ہے اور وہ ہمیں بعض امور سے وقت پر آگاہ کر دیتے ہیں اور اکثر باتیں تو دفتروں سے نکل کر بازاروں میں جاتی ہیں اور وہاں سے ہم بھی اسی طرح سنتے ہیں جس طرح اور لوگ سنتے ہیں۔ہاں ہم عقل سے غلط اور صحیح میں امتیاز کرتے ہیں۔لوگ ایسا نہیں کرتے۔پس افواہا جو اطلاعات ہمیں ملی ہیں اُن ނ ، معلوم ہوتا ہے کہ ملک میں فتنہ اور فساد پیدا کرنے کے امکانات موجود ہیں اور خدانخواستہ اس وقت جب کہ ہماری کانسٹی ٹیوشن بھی نہیں بنی کوئی فتنہ فساد پیدا ہو گیا تو اس کا ازالہ سخت مشکل ہو جائے گا۔قانون بنے کی صورت میں عدالت اس کا علاج کر سکتی ہے۔لیکن موجودہ وقت میں اس کا کوئی علاج نہیں۔ہر فریق یہ شور مچائے گا کہ آئین موجود نہیں۔لیکن جب آئین ہو تو چاہے عدالت کو اس میں دخل دینے کا حق ہو یا نہ ہو حج کہہ دیتے ہیں کہ ہم اس بارہ میں اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔بلکہ یہاں تک ہوتا ہے کہ بعض قانون دان کہہ دیتے ہیں کہ یہ بات درست نہیں اور اس کا اثر پڑ جاتا ہے۔انگلستان میں آج سے بیس بائیس سال ،خطرناک سٹرائیک ہوئی تھی۔چند دن بعد وہاں کے ایک بہت بڑے قانون دان نے جو بعد میں وزارت میں بھی شامل کر لیا گیا تھا لکھا کہ یہ ہڑتال قانونی طور پر ایک بغاوت ہے اس لیے حکومت اس کو دبا سکتی ہے۔شام کو اس کا یہ مضمون شائع ہوا اور دوسری صبح سٹرائیک ختم ہو گئی۔کیونکہ ہڑتالیوں نے سمجھ لیا کہ اب ہمارے معاملے میں حکومت دخل دے گی۔پس حالات اس قسم کے ہیں کہ اگر آئین بننے سے پہلے کوئی پارٹی فتنہ اور فساد پر آمادہ ہو گئی