خطبات محمود (جلد 35)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 308 of 461

خطبات محمود (جلد 35) — Page 308

$1954 308 خطبات محمود مسلمانوں کے خلاف اس میں پیدا ہو چکا ہے۔چاہے وہ عام حکومتوں کی طرح یہی اعلان کرتی ہی آئے کہ ہم تمام لوگوں سے انصاف کریں گے بلکہ اگر کسی گڑبڑ کے نتیجہ میں خدا نخواستہ ایسا واقعہ ہو گیا کہ ہندوستان کی فوجیں ہمارے ملک میں داخل ہو جائیں تو اُن کی طرف سے یہی اعلان ہوگا کہ ہم تمام جماعتوں سے انصاف کریں گے، ہم تمام اقلیتوں کے حقوق انہیں دیں گے، ہم مظلوم کی امداد کریں گے لیکن یہ اعلان اُسی وقت تک ہو گا جب تک اُس کا قبضہ تمام ملک پر نہیں ہو جاتا۔اس کے بعد اُن کا بغض اور کینہ اپنا اثر دکھائے گا اور وہ مسلمانوں کو مسلنا شروع کر دیں گے۔ان حالات میں میں تمام جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ دعاؤں سے کام لے۔آئندہ آٹھ دس دن ہمارے ملک کے لیے نہایت نازک ہیں۔دوستوں کو چاہیے کہ وہ ان ایام میں خاص طور پر دعائیں کریں کہ جو لوگ برسر اقتدار ہیں وہ کوئی ایسا طریق اختیار نہ کریں جو اسلام کی ترقی ، اس کی قوت اور اس کے استحکام میں روک پیدا کرنے والا ہو۔ہمارے خدا میں سب طاقتیں پائی جاتی ہیں۔اگر ان لوگوں کی اصلاح ہو سکتی ہے تو وہ ان کی اصلاح کر سکتا ہے اور اگر ان کی اصلاح نہیں ہو سکتی تو وہ ان کے شر سے ملک کو بچا سکتا ہے۔اور وہ اس جتھا کو بھی توڑ سکتا ہے جو ملک کو تباہ کرنے والا ہو۔پس خدا تعالیٰ کے سامنے جھکا جائے اور اُسی کی سے دعائیں کی جائیں کہ الہی ! یہ کام ہماری طاقت سے باہر ہے۔ہم خود بہت تھوڑے ہیں اور کی ہماری تعداد بہت ہی تھوڑی ہے۔ہم ان امور میں دخل نہیں دے سکتے اور نہ ملک کی حفاظت کے لیے کوئی ذریعہ اختیار کر سکتے ہیں۔لیکن اکثریت تیرے ہاتھ میں ہے۔اگر قابل اصلاح ہے تو تو اس کی اصلاح کر سکتا ہے۔اور اگر وہ قابل اصلاح نہیں تو تو ان کے درمیان جھگڑے اور تفرقے بھی پیدا کر سکتا ہے۔اے خدا! اگر وہ قابل اصلاح نہیں تو تو ان میں تفرقہ ڈال دے تا کہ ملک تباہ ہونے سے بچ جائے اور تا مسلمان آئندہ پیدا ہونے والے خطرات سے محفوظ رہیں۔اگر تم سچے دل سے دعائیں کرو تو خدا تعالیٰ مسلمانوں کی حفاظت کا سامان پیدا کر دے گا۔لوگ ان باتوں کو نہیں سمجھتے لیکن تم وہ ہو جنہوں نے اپنی آنکھوں۔وہ ހނ مشاہدہ کیا، کانوں سے سنا اور اپنے ہاتھوں سے چھوا۔غرض تم نے خدا تعالیٰ کی طاقتوں کی