خطبات محمود (جلد 35) — Page 238
$1954 238 25 خطبات محمود جھوٹی عزت کے پیچھے نہ پڑو۔اصل عزت وہی ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آئے مجرموں کی تائید سے اپنے آپ کو بچاؤ کہ یہ قوم کو تباہ کرنے والی چیز ہے (فرموده 10 ستمبر 1954ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: پچھے جمعہ میں نے یہ خیال ظاہر کیا تھا کہ میں اس ہفتہ لاہور جاؤں گا اور وہاں ڈاکٹروں سے مشورہ کروں گا لیکن آج تک میں وہاں نہیں جا سکا۔میری ایک بیوی بیمار ہو گئی تھیں اور بخار زیادہ تیز تھا جس کی وجہ سے میں لاہور نہیں جا سکا۔اس کے علاوہ مجھے خود بھی ان دنوں انفلوئنزا کی تکلیف رہی۔سر اور دوسرے سارے جسم میں درد تھا۔اسی طرح لات میں بھی درد کی شکایت رہی۔اسی وجہ سے پچھلے ہفتہ میں میں صرف دو دفعہ نماز کے لیے مسجد میں آسکا ہوں۔بہر حال اب بھی میرا ارادہ ہے کہ اگر خدا تعالیٰ نے گھر میں صحت اور عافیت رکھی تو اس ہفتہ میں کسی دن میں لاہور جاؤں گا اور ڈاکٹروں مشورہ کروں گا۔