خطبات محمود (جلد 35)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 127 of 461

خطبات محمود (جلد 35) — Page 127

$1954 127 (13) خطبات محمود جماعت کے کمزور حصے کو مضبوط بنانے اور اس کی کمزوریوں کو دور کرنے کی کوشش کرو (فرمودہ 18 جون 1954ء بمقام کراچی) تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: انسانوں پر زندگی کے کئی دور آتے ہیں۔کبھی انسان دودھ پیتا بچہ ہوتا ہے، کبھی چوسنیاں چوسنے والا بچہ ہوتا ہے، کبھی کھیلنے کودنے اور پیار کرنے والا بچہ ہوتا ہے، کبھی ابتدائی حاصل کرنے والا بچہ ہوتا ہے، کبھی نیم بلوغت کے زمانہ میں وہ اچھی تعلیم حاصل کر رہا ہوتا ہے، کبھی بالغ ہو کر وہ اپنے مستقبل کے متعلق سوچ رہا ہوتا ہے، کبھی اپنی بھر پور جوانی میں وہ شادی بیاہ کرتا ہے اور اس کے بچے پیدا ہوتے ہیں، کبھی جوانی کی عمر کا ایک حصہ گزار کر وہ ادھیڑ عمر میں جا پہنچتا ہے، کبھی اُس پر بڑھاپا آتا ہے اور پھر کبھی اُس پر ایسا بڑھا پا آتا ہے کہ چلنا پھرنا بھی اس کے لیے مشکل ہو جاتا ہے۔یہ افراد کے جو مختلف دور ہیں، یہی دور قوموں پر بھی آیا کرتے ہیں۔کبھی قوموں کی حالت بچوں کی سی ہوتی ہے، کبھی ان کی حالت بڑی عمر والوں کی سی ہوتی ہے، کبھی ان سے بھی بڑی عمر والوں کی سی حالت ہوتی ہے اور کبھی ان پر جوانی کی عمر آتی ہے۔لیکن جو قومیں خدا تعالیٰ کی طرف سے قائم کی جاتی ہیں اُن