خطبات محمود (جلد 35) — Page 125
$1954 125 خطبات محمود کر سکتی ہے عقائد پر نہیں۔قرآن کریم میں بہت زیادہ زور ماں باپ کی اطاعت پر دیا گیا کی ہے۔لیکن جب عقیدہ کے بارے میں ان کی بات بھی نہ ماننے کا حکم ہے تو اور کسی کی بات کی کیوں مانی جائے۔پس جو چیزیں خدا تعالیٰ کی طرف سے فرض کی گئی ہیں انہیں پورا کرو۔جب انسان ایسے امور میں دخل دے جن میں اُسے دخل نہیں دینا چاہیے تو اُس کی اطاعت مت کرو۔لیکن اگر کوئی حکومت یا فرد اپنے غرور میں آکر یہ کہے کہ میں ان میں ضرور دخل دوں گا تو پھر جیسے کہا جاتا ہے کہ ”ملاں کی دوڑ مسیت تک تو مومن خدا تعالیٰ کے پاس چلا جاتا ہے۔اور مسجد کسی ملاں کو بچائے یا نہ بچائے خدا تعالیٰ اپنے مومن بندہ کو ضرور بچا لیتا ہے۔یہ ایک ایسی حقیقت ہے جو نہایت واضح ہے۔پس ہر مومن کا فرض ہے کہ وہ یہ یقین رکھے کہ خدا تعالیٰ اسے بچائے گا چاہے کوئی اُسے پھانسی پر ہی چڑھا دے۔وہ پھانسی پر بھی یہ یقین رکھے کہ خدا تعالیٰ اُسے بچائے گا۔جب تک کوئی شخص اس قسم کا یقین نہیں رکھتا اُس کا ایمان مکمل ( الفضل 23 جون 1954 ء) نہیں ہوسکتا۔1 : لا يُحِبُّ اللهُ الْجَهْرَ بِالسُّوءِ مِنَ الْقَوْلِ إِلَّا مَنْ ظُلِمَ (النساء : 149) * 2 وَضَرَبَ اللهُ مَثَلًا رَجُلَيْنِ اَحَدُهُمَا أَبْكَمْ لَا يَقْدِرُ عَلَى شَيْ وَ هوَ كَلٌّ عَلَى مَوْلمَهُ أَيْنَمَا يُوَجِهَةُ لَا يَأْتِ بِخَيْرٍ هَلْ يَسْتَوِى هُوَ وَمَنْ يَّأْمُرُ بِالْعَدْلِ (النحل : 77) 3: وَمَا يَسْتَوِي الْأَحْيَاء وَلَا الْأَمْوَاتُ (فاطر: 23) :4 لَا يَسْتَوِي أَصْحَبُ النَّارِ وَأَصْحَبُ الْجَنَّةِ أَصْحَبُ الْجَنَّةِ هُمُ الْفَابِرُونَ (الحشر: 21) 5 : صحيح مسلم كتاب الجهاد والسير باب الامداد بالملائكة في غزوة بدر واباحة الغنائم 6 : متى باب 27 آیت 46