خطبات محمود (جلد 35) — Page 426
$1954 426 خطبات محمود اس سے کوئی تعلق نہیں۔میں آپ کو اس سے منع نہیں کرتا۔انہوں نے جواب دیا آپ کے ناچ اور گانے میری عبادت میں مخل ہوتے ہیں لیکن میری عبادت آپ کے کاموں میں مخل نہیں ہوتی۔اس لیے مجھے حق ہے کہ میں آپ کو ان حرکات سے روکوں۔اُس نے کہا میں ناچ اور گانے کراؤں گا تم میں طاقت ہے تو مجھے روک لو۔اس پر اُس بزرگ نے کہا اچھا میں تمہیں ان باتوں سے روکوں گا۔وہ شخص بادشاہ کا منظور نظر تھا۔اُس نے بادشاہ سے کہا فلاں شخص۔مجھے اس طرح دھمکی دی ہے میری حفاظت کا سامان کر دیا جائے۔چنانچہ بادشاہ نے فوج کا ایک دستہ اُس کی حفاظت کے لیے مقرر کر دیا۔بادشاہ کی مدد پہنچنے کے بعد اُس شخص نے اپنے ہمسائے کو کہلا بھیجا کہ شاید آپ نے مجھ سے لڑائی کرنی تھی۔میں نے بادشاہ سے فوج کا ایک دستہ حاصل کر لیا ہے۔اگر آپ مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو بیشک کر لیں۔اُس بزرگ نے جواب دیا ہم تمہارا مقابلہ تو کریں گے لیکن ظاہری سامان اور ہتھیاروں سے نہیں بلکہ ہم رات کے تیروں سے تمہارا مقابلہ کریں گے۔تم مقابلہ کے لیے تیار ہو جاؤ۔اُس شخص کے اندر خدا تعالیٰ کا کسی قدر خوف باقی تھا۔وہ مسلمان کہلاتا تھا اور قرآن کریم سنتا تھا۔اُس کے اندر کی روحانیت کی چنگاری بھڑ کی اور جب اس بزرگ کے پیغامبر نے اُسے یہ پیغام دیا تو اُس کی چیخ نکل گئی اور اُس نے کہا تم ان سے کہہ دو آئندہ ناچ اور گانے نہیں ہوں گے کیونکہ رات کے تیروں کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہ مجھ میں ہے اور نہ بادشاہ میں ہے۔پس تم نے لوگوں کے قلوب تک پہنچنا ہے اور اس کے لیے تمہیں فرشتوں کی مدد کی ضرورت ہے۔اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ فرشتوں کی مدد اُس وقت آتی ہے جب تم ذکر الہی اور عبادت کرو 2 پس تم ان ایام کو ذکر الہی اور عبادت میں صرف کرو اور آنے والوں کو بھی سمجھاؤ۔شاید بعد میں آنے والے پہلے آنے والوں سے زیادہ عمل کرنے والے ہوں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دفعہ فرمایا تم میری باتوں کو دوسروں تک پہنچاؤ کیونکہ ممکن ہے کہ وہ سننے والوں سے زیادہ عمل کرنے والے ہوں۔3 اگر تم اس ہدایت پر عمل کرو تو میں سمجھتا ہوں کہ چند سال میں تمہاری کایا پلٹ سکتی ہے۔لیکن مشکل ہے کہ تم خطبات سنتے ہو لیکن اُن پر عمل نہیں کرتے۔تم ایک کان سے بات سنتے ہو