خطبات محمود (جلد 35) — Page 355
$1954 355 خطبات محمود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابی اور مخلص احمدی تھے۔نماز جنازہ میں بہت کم لوگ شامل ہوئے۔4۔آمنہ بی بی صاحبہ اہلیہ ملک عبدالحفیظ صاحب 10 اکتوبر کو فوت ہو گئی ہیں۔رشتہ دار زیادہ تر سندھ میں تھے اس لیے وہ نماز جنازہ میں شامل نہیں ہو سکے۔5۔منشی فتح دین صاحب ولد جیون خان صاحب شکار ماچھیاں حال چوہر منڈہ ضلع سیالکوٹ۔27 اکتوبر کو فوت ہو گئے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صحابی تھے۔6۔مسماۃ زینب صاحبہ اہلیہ ملک محمد انور صاحب ٹکٹ کلکٹر لاہور 7۔مسماۃ بھاگ بھری صاحبہ مکھیانہ ضلع گجرات۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صحابیہ تھیں۔وفات کے وقت 85 سال کی عمر تھی۔جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جہلم تشریف لے گئے تو انہوں نے آپ کی بیعت کی تھی۔یہ سات جنازے ہیں اور دو جنازے باہر پڑے ہیں۔نماز جمعہ کے بعد میں جنازے پڑھاؤں گا“۔1 : در نشین فارسی صفحه 147 - نظارت اشاعت وتصنیف ربوہ (الفضل 23 نومبر 1954 ء)