خطبات محمود (جلد 35) — Page 276
$1954 276 خطبات محمود ذریعہ ہدایت پاتا ہے۔فرض کرو تمہاری وجہ سے پاکستان کے لوگ ہدایت پاتے ہیں اور تمہاری تعداد ایک لاکھ ہو تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ تم میں سے ہر ایک کو آٹھ سو آدمیوں کی نیکی کا ثواب ملے گا۔ایک آدمی کی نیکی بھی بڑی چیز ہوتی ہے اور وہ آسمان اور زمین کو بھر دیتی ہے۔پھر اگر کسی کے ذریعہ آٹھ سو اشخاص ہدایت پا جائیں اور اُن آٹھ سو اشخاص کی نیکیوں کا ثواب بھی اُسے ملے تو پھر اُس کی نیکیوں کو رکھنے کے لیے خدا تعالیٰ ہی سامان کرے تو کرے ورنہ زمین و آسمان میں اُس کی نیکیاں سما نہیں سکیں گی۔پس دوست اس قسم کے نیکی کے مواقع کو ضائع نہ کریں بلکہ ان مواقع پر زیادہ سے زیادہ لوگوں کی خدمت کریں۔اگر تمہارے عمل کو دیکھ کر دوسرے لوگوں میں بھی نیکی پیدا ہو جائے تو یقیناً اس سے سارے ملک کا معیار ا خلاق بلند ہو جائے گا“۔(الفضل 8 /اکتوبر 1954ء ) 1 : بخاری کتاب الصوم بابُ مَنْ أَقْسَمَ على أَخِيهِ لِيُفْطِر فِي التَّطَوُّعِ۔۔۔2 : بخارى كتاب الصوم باب مَنْ أَقْسَمَ عَلَى أَخِيهِ لِيُفْطِر فِى التَّطَوُّعِ۔۔۔لِزَوْجِكَ کی جگہ لاھلِكَ) 3 : صحيح البخارى كتاب الجمعة باب الطّيب للجُمُعَةِ ، بابُ الدُّهْن للجمعة۔كتاب الاطعمة باب ما يكره من الثوم والبقول 4 : صحيح مسلم كتاب الزكاة باب بيان أنَّ اسم الصدقة يقع على كل نوع من المعروف 5 : الذاريات: 20 6 : مسند احمد بن حنبل مسند ابي هريرة جلد 2 صفحہ 436۔بیروت 1978ء۔: صحیح بخاری کتاب المظالم باب الاتقاء والحذر من دعوة المظلوم 8 : پوچ: لغو بے ہودہ۔مہمل۔ذلیل حقیر۔پاجی۔کمینہ، پیچ۔ہرزا سرا۔یاوہ گو (فیروز اللغات اردو جامع فیروز سنز لاہور )