خطبات محمود (جلد 34) — Page 56
$1953 50 56 10 خطبات محمود اگر ہمیں اقلیت قرار دے دیا جائے تو خدا تعالیٰ اکثریت کے دل کھول دے گا اور وہ احمدی ہو جائیں گے اور اس طرح اقلیت اکثریت میں تبدیل ہو جائے گی۔(فرموده 6 / مارچ 1953ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔دوستوں کو معلوم ہوگا کہ فتنہ بڑھ رہا ہے۔لاہور کی حالت بہت زیادہ نازک بتائی جاتی ہے ہے۔ریلوے والوں نے گاڑیاں روک رکھی ہیں اور پولیس اور فوج کو بار بار گولی چلانی پڑتی ہے۔اس سے اُتر کر سیالکوٹ کی حالت ہے۔لیکن بہر حال لاہور جو ایک مرکزی شہر ہے وہ خطرہ میں ہے۔ہمارے پاس ہی کے ایک شہر میں جلوس نکالتے ہوئے" ہندوستان زندہ باد" اور " پاکستان مردہ باد" کے نعرے لگائے گئے ہیں۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ تحفظ ختم نبوت کی تحریک ایک سیاسی تحریک ہے جو ماورائے سرحد سے آئی ہے اور یہ مولوی کسی دوسری حکومت کے آلہ کار ہیں۔اگر خدانخواستہ یہ نعرے کامیاب ہو جائیں تو سمجھ لو کہ مسلمان کے لیے اس علاقہ میں کوئی بھی ٹھکانا باقی نہیں رہتا۔اس لیے میں سمجھتا ہوں اس وقت ہر احمدی کا فرض ہے کہ وہ مستعد رہے اور خدا تعالیٰ