خطبات محمود (جلد 34)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 363 of 402

خطبات محمود (جلد 34) — Page 363

$1953 363 خطبات محمود ہوتی۔ہوسکتا ہے کہ ملاقاتوں کو بیماری کی وجہ سے درمیان میں بند کر دینا پڑے۔طبیعت کی کمزوری یا دوائی کے اثر کا کوئی انسان مقابلہ نہیں کر سکتا۔آج کل رات کو میں کام نہیں کر سکتا۔کیونکہ رات کا دن دوائی کا نشہ سا رہتا ہے۔ڈاکٹروں نے اس دوائی کا استعمال ضروری سمجھا ہے اور ان کی ہدایت یہی ہے کہ اسے جاری رکھا جائے۔انتڑیوں کے درد کے احساس کو کم کرنے کے لیے اس کو استعمال ضروری ہے۔ایسی حالت میں دوستوں کو اس امر کے لیے تیار رہنا چاہیے۔بعض نازک مزاج ایسے ہوتے ہیں جو چڑ جاتے ہیں اور کہتے ہیں ہم سال میں ایک دفعہ آئے تھے مگر پھر بھی ملاقات کا موقع نہیں ملا۔ہم کوشش کریں گے کہ سب کو ملاقات کا موقع مل جائے لیکن انہیں بھی ہم سے تعاون کرنا چاہیے تا کہ سارے دوست مصافحہ کر سکیں۔گفتگو کو اتنا لمبانہ کیا جائے کہ دوسرے دوست مصافحہ سے ہی رہ جائیں۔یہ بھی ممکن ہے کہ باوجود اس کے کہ اوقات ٹھیک مقرر کر دیئے گئے ہیں انہیں کم کر دیا جائے۔“ المصلح 16 دسمبر 1953ء) 1 صحیح بخارى كتاب الزكاة باب اجر الخادم اذا تصدق بِأَمْرِ صَاحِبِهِ غَيْرَ مُفْسِدِ 2: الجن: 20