خطبات محمود (جلد 34) — Page 320
$1953 320 39 39 خطبات محمود ایمان اور تہذیب در حقیقت دونوں لازم و ملزوم ہیں۔مومن ہمیشہ مہذب ہوتا ہے وہ ہر کام کو مقررہ طریق اور مقررہ قانون کے مطابق سرانجام دیتا ہے فرموده 20 رنومبر 1953ء بمقام ربوہ) تشہد ،تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔میں آج دوستوں کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ مومن ہمیشہ مہذب ہوتا ہے۔ایمان اور تہذیب در حقیقت دونوں لازم و ملزوم اور قریب کی چیزیں ہیں۔تہذیب ایک میع مضمون ہے لیکن میں اس وقت صرف ایک موٹی سی بات کی طرف جو اس مضمون سے تعلق رکھتی ہے دوستوں کو توجہ دلاتا ہوں۔دنیا میں ہر انسان اپنے لیے ایک طریق عمل تجویز کر لیتا ہے اور اُسے اپنی رہنمائی کا موجب بنا لیتا ہے۔اور چونکہ وہ اپنے لیے ایک طریق عمل تجویز کر لیتا ہے اس لیے تھے لازماً اُسے اُن وجوہات کے متعلق غور کرنا پڑتا ہے جن کی وجہ سے وہ بعض اعمال کو اختیار کرتا ہے۔کسی خاص طریق عمل کو اختیار کرنے والے اور نہ اختیار کرنے والے میں یہ فرق ہوتا ہے کہ کسی طریق عمل کو اختیار کرنے والا اپنے ارادہ کے زمانہ سے اپنے کاموں کو ایک خاص قانون کے ماتحت لے آتا ہے اور پھر انہیں خوب سوچ سمجھ کر بجالاتا ہے۔اور اس کے تمام پہلوؤں پر غور کر لیتا ہے۔