خطبات محمود (جلد 34) — Page 344
$1953 344 خطبات محمود وہ فطرت کو دیکھتا ہے اور فطرت اپنی بیوی کو ہی حسین دکھاتی ہے۔پس حسن دو قسم کے ہوتے ہیں۔ایک ذاتی اور دوسرا اضافی۔یعنی وہ حسن جو تعلق کی وجہ سے نظر آ جاتا ہے۔مثلاً ایک بچہ ہو وہ چاہے کتنا ہی بدصورت ہو اُس کی ماں اُس سے پیار کرتی ہے اور کہتی ہے "واری جاؤں صدقے جاؤں" میں تیرے لئے اپنی جان قربان کر دوں۔حالانکہ دوسرے لوگوں کو اُسے دیکھ کر بعض دفعہ گھن آ جاتی ہے۔ایک بچہ رورہا ہوتا ہے۔دوسرے لوگ چاہتے ہیں کہ اس کا سر پھاڑ دیں۔لیکن اُس کی ماں یہی کہتی ہے ہے۔واری جاؤں ، صدقے جاؤں، آؤ میں تمہیں فلاں چیز دوں، فلاں چیز دوں۔یہ حسن کیا ہے؟ یہ حسنِ اضافی ہے۔یعنی اپنا بچہ ہونے کے احساس نے اُسے خوبصورت کر کے دکھا دیا۔زلزلے کے ایام میں جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام عارضی طور پر باغ میں جا کر ٹھہرے۔تو اتفاقاً مولوی عبد الکریم صاحب کی جو جھونپڑی بنائی گئی وہ پیر افتخار احمد صاحب مرحوم کی جھونپڑی کے ساتھ تھی۔اتفاق کی بات ہے کہ مولوی عبد الکریم صاحب اور پیر افتخار احمد صاحب شہر میں بھی قریب قریب رہتے تھے۔مولوی عبدالکریم صاحب مسجد مبارک کے اوپر والے کمروں کی میں رہتے تھے اور مسجد کے نیچے ایک دو کو ٹھڑیاں تھیں جن میں پیر افتخار احمد صاحب رہتے تھے۔لیکن بہر حال وہاں کچھ نہ کچھ فاصلہ تھا لیکن باغ میں جا کر فاصلہ بالکل نہ رہا۔پیر صاحب کے بچے عام طور پر زیادہ روتے تھے لیکن پیر افتخار احمد صاحب بڑے مزے سے انہیں کھلاتے رہتے تھے۔ہمارے ملک کے عام دستور کے خلاف پیر صاحب بچے خود کھلایا کرتے تھے اور انکی بیوی بچوں کی کی طرف بہت کم توجہ دیا کرتی تھیں۔ایک دفعہ پیر صاحب کے بچے رو ر ہے تھے۔پیر صاحب انہیں تھپکیاں دے کر چپ کرا رہے تھے کہ مولوی عبدالکریم صاحب نے کہا پیر صاحب ! میرا تو جی چاہتا ہے ہے کہ اس بچہ کو باپ سے چھین کر زمین پر شیخ دوں۔یہ اتنا شور مچاتا ہے کہ میرا خون کھولنے لگ جاتا ہے۔اور میری تو سمجھ میں نہیں آتا کہ آپ اس شور کو کس طرح برداشت کر لیتے ہیں؟ پیر صاحب نے کہا میری سمجھ میں بھی یہ بات نہیں آتی کہ بچہ میرا ہے، میں اسے کھلا رہا ہوں اور مجھے تو کوئی غصہ نہیں آرہا لیکن آپ کو غصہ کیوں آ رہا ہے۔اب وہ شور بھی انہیں اچھا لگتا تھا کیونکہ وہ اُن کا اپنا بچہ تھا۔غرض اپنی چیز کا بھی ایک حُسن ہوتا ہے۔اور یہ حسن اضافی کہلاتا ہے۔یعنی یہ حسن دوسروں کو نظر آئے یا نہ آئے تعلق رکھنے والوں کو نظر آتا ہے۔