خطبات محمود (جلد 34)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 353 of 402

خطبات محمود (جلد 34) — Page 353

$1953 353 42 خطبات محمود جلسہ سالانہ پر احباب کثرت کے ساتھ آئیں اور یہاں آکر اپنا سارا وقت دین کے لیے خرچ کریں (فرموده 11 دسمبر 1953ء بمقام ربوہ) تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔آج دسمبر کی 11 تاریخ ہو چکی ہے اور جلسہ کے دن قریب آرہے ہیں۔اس لیے میں جلسہ کے متعلق بیرون جات کے احباب کو اور مقامی احباب کو توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ گزشتہ سال یہ شکایت پیدا ہوئی تھی کہ یہاں جن لوگوں نے مکانات بنائے ہیں انہوں نے جلسہ کے مہمانوں کے لیے بہت کم مکانات دیئے ہیں۔اور منتظمین اس بات پر بھروسہ کئے بیٹھے رہے کہ مکانات بن رہے ہیں اُن کا معتد بہ حصہ جلسہ کے مہمانوں کے ٹھہرانے کے لیے ہمیں مل جائے گا۔اس سال جو بیر کیں بن رہی ہیں اول تو وہ ناقص ہیں اور پھر شاید ان میں اتنے آدمی نہ آئیں جتنے گزشتہ سالوں میں آئے تھے۔زنانہ بیرکوں کے متعلق مجھے اطلاع ملی ہے کہ پچھلے سالوں میں وہ اتنی کھلی تھیں کہ تین عورتیں آگے پیچھے سو سکتی تھیں۔لیکن اس سال ایسی بیر کیں بنائی جارہی ہیں کہ ان میں صرف ایک عورت بیرک کی چوڑائی میں سو سکے گی۔پس گو بظاہر اتنی ہی بیر کیں بنائی جارہی ہیں جتنی پچھلے