خطبات محمود (جلد 34)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 273 of 402

خطبات محمود (جلد 34) — Page 273

$1953 273 خطبات محمود 6۔گلاب دین صاحب چک 35 سرگودھا دس ماہ قبل بیعت کی تھی۔گاؤں میں احمدی کم تعداد میں تھے۔بشیر احمد صاحب چغتائی راولپنڈی کے لڑکے پانی میں ڈوب گئے تھے۔بہت مخلص نو جوان تھے۔سلامت بی بی صاحبہ صدر گوگیرہ موصیہ تھیں۔ایک بچہ وقف بھی ہے۔بہت کم دوست جنازہ میں شریک ہوئے۔۔ماسٹر عبدالعزیز صاحب نوشہرہ کے زیاں صحابی تھے مخلص احمدی تھے تین چار احمدی جنازے میں شریک ہوئے۔پیر بخش صاحب چک نمبر R-103/7 صحابی تھے۔اور عمر 80 سال تھی جنازہ میں بہت کم لوگ شریک ہوئے۔11۔والد صاحب عبدالاحد خان صاحب بھاگلپوری روہڑی سندھ 21 راگست کو جمعہ اور عید کے دن کی فوت ہو گئے جنازہ میں بہت کم لوگ شریک ہوئے۔12 - صدرالدین صاحب مدار ضلع شیخو پورہ 27, 28 اگست کی رات کو فوت ہو گئے۔جنازہ صرف چھ آدمیوں نے پڑھا۔13۔ملک سعید احمد صاحب جاوید سمبڑیال ضلع سیالکوٹ کی پھوپھی تلہار سندھ میں فوت ہو گئی ہیں۔جنازہ میں بہت کم لوگ شریک ہوئے۔-14۔میر محمد افضل صاحب بمبئی کو کسی نے قتل کر دیا ہے۔احمدی جماعت قریب نہیں تھی اس لیے احمدیوں نے جنازہ نہیں پڑھا۔فہمیدہ بیگم صاحبہ اہلیہ بشیر احمد صاحب لالہ موسیٰ گجرات جنازہ میں بہت کم احمدی شامل ہوئے۔16 - ناصرہ بیگم صاحبہ اہلیہ مولوی عبد الرحمن صاحب فاضل ناظر اعلیٰ قادیان کی ابھی تھوڑا ہی عرصہ ہوا تھا تا شادی ہوئی تھی۔اب خبر آئی ہے کہ ان کی اہلیہ بریلی میں وفات پاگئی ہیں۔جنازہ میں بہت کم لوگ شریک ہوئے ہیں۔17 - سید عبدالحئی صاحب گوٹھ لالہ چورنجی لال سندھ، اڑھائی سال قبل باولے کتے نے کاٹا تھا اسی بیماری کی وجہ سے 12 ستمبر کو فوت ہو گئے۔18۔رضوان عبداللہ صاحب حبشہ سے دینی تعلیم حاصل کرنے کے لیے یہاں آئے تھے۔دریا میں ڈوب کر فوت ہو گئے۔