خطبات محمود (جلد 34)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 154 of 402

خطبات محمود (جلد 34) — Page 154

$1953 154 خطبات محمود 7 نصیر الحق صاحب جو ہمارے مختار شیخ نور احمد صاحب مرحوم کے نواسے تھے حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے کراچی میں فوت ہو گئے ہیں۔۔چودھری باغ دین صاحب چک 86 گ۔ب ضلع لائکپور میں فوت ہو گئے ہیں۔صرف چار آدمی جنازہ میں شریک ہوئے۔9۔سید محمد شاہ صاحب پنڈی چری ضلع شیخو پورہ میں فوت ہو گئے ہیں۔مخلص احمدی تھے۔جنازہ میں زیادہ احمدی شامل نہ ہو سکے۔10۔حافظ عبدالرحمن صاحب چک 45 میں غریب الوطنی کی حالت میں فوت ہو گئے۔جنازہ میں بہت کم لوگ شامل ہوئے۔11۔حافظ عبدالعزیز صاحب نون حلال پور گاڑی کے حادثہ میں فوت ہو گئے ہیں۔جنازہ میں بہت کم لوگ شریک ہوئے۔12۔پائلٹ آفیسر سلیم الدین احمد صاحب ولد شیخ رفیع الدین احمد صاحب ریٹائر ڈ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس 11 مئی کو ہوائی جہاز کے حادثہ میں فوت ہو گئے ہیں۔مرحوم موصی بھی تھے اور مخلص احمدی تھے۔جنازہ میں بہت کم لوگ شریک ہوئے۔13 علی محمد صاحب جو جڑ یا خان صاحب پریذیڈنٹ جماعت احمد یہ باڈہ سندھ کے بیٹے تھے۔ریل گاڑی کے حادثہ سے فوت ہو گئے ہیں۔14 - سید محمد شاء اللہ صاحب تاندلیا نوالہ کی لڑکی فوت ہو گئی ہیں۔جنازہ میں بہت کم لوگ شامل ہوئے۔15۔مرزا اکبر الدین احمد صاحب جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پرانے صحابی تھے اور لکھنو کے رہنے والے تھے لکھنو میں فوت ہو گئے ہیں۔16 - محمد مشتاق صاحب ہاشمی ٹریکٹر کے حادثہ میں فوت ہو گئے ہیں۔مرحوم نو جوان تھے۔تجہیز وتکفین پر کوئی بھائی نہ پہنچ سکا۔نماز جمعہ کے بعد میں ان سب کا جنازہ پڑھاؤں گا۔(المصلح 5 جولائی 1953 ء )) ء) 1: رفاہت خوشی۔بھلائی۔بہتری آرام (فیروز للغات اردو جامع فیروز سنز لاہور )