خطبات محمود (جلد 34) — Page 147
$1953 147 20 20 خطبات محمود اگر تم اپنے اُن اعمال کو درست کر لو جو دوسروں کو نظر آتے ہیں تو تمہارے باطنی اعمال آپ ہی آپ درست ہو جائیں گے (فرموده 19 جون 1953ء بمقام ربوہ ) تشہد ،تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔سردیاں آتی ہیں اور گزر جاتی ہیں۔گرمیاں آتی ہیں اور گزر جاتی ہیں۔بہار کا موسم آتا ہے اور گزر جاتا ہے۔خزاں کا موسم آتا ہے اور گزر جاتا ہے۔کبھی چھوٹے دن آ جاتے ہیں اور کبھی بڑے دن آجاتے ہیں۔کبھی چھوٹی راتیں آجاتی ہیں اور کبھی بڑی راتیں آجاتی ہیں۔مگر سورج وہی رہتا ہے جو سردیوں میں تھا ، جو گرمیوں میں تھا، جو بہار میں تھا یا خزاں میں تھا۔چاند وہی رہتا ہے جو گرمیوں میں تھا، جو سردیوں میں تھا ، جو بہار میں تھا اور جو خزاں میں تھا۔اس لیے گرمی اور سردی اور بہار اور خزاں کوئی حقیقت نہیں رکھتے۔لیکن سورج اور چاند بڑی حقیقت رکھتے ہیں۔تم گرمی اور سردی کی سے وسطی علاقے اور شمالی اور جنوبی علاقے میں جا کر بچ سکتے ہو تم پہاڑوں اور میدانی علاقوں میں جاتے کر ان سے بیچ سکتے ہو۔گرمیوں میں تم پہاڑ پر چلے جاؤ تو گرمیوں سے محفوظ رہ سکتے ہو اور سردیوں میں میدانی علاقوں میں چلے جاؤ تو سردیوں سے محفوظ رہ سکتے ہو۔رات اور دن کی بڑائی اور چھوٹائی سے ہے بھی تم دنیا کے جنوبی اور شمالی کونوں پر جا کر بچ سکتے ہو۔مگر سورج اور چاند کے اثرات کے تم ہر جگہ