خطبات محمود (جلد 34) — Page 117
$1953 117 خطبات محمود مثلاً اُس کے گلے میں ورم ہو گیا ہے یا جبڑا جڑ گیا ہے یا معدہ غذا کو اپنے اندر رکھ نہیں سکتا یا غذا کو انتریوں کی طرف دھکیل دیتا ہے یا منہ کی طرف سے باہر پھینک دیتا ہے یا کوئی رسولی پیدا ہوگئی۔یا سرطان ہو گیا ہے اور غذا معدہ میں ٹھہرتی نہیں بلکہ قے ہو جاتی ہے یا غذا معدہ کے اندر جاتی نہیں یا انتڑیوں میں کوئی بیماری لاحق ہے اس لیے انتڑیوں میں غذا ٹھہرتی نہیں یا بچتی نہیں۔ان وجوہات سے انسان غذا سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا اور غذا نہ کھانے کا نتیجہ موت ہے۔لیکن اس وجہ سے کہ کوئی شخص بیمار ہے اور وہ روٹی نہیں کھا سکتا ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ مرے گا نہیں اس لیے کہ روٹی کے بغیر انسانی جسم بیچ نہیں سکتا۔باوجود اس کے کہ اُس کا روٹی نہ کھانا منہ بند ہو جانے کی وجہ سے ہوتا ہے، باوجود اس کے کہ اس کا روٹی نہ کھانا گلے میں سوزش کی وجہ سے ہوتا ہے، باوجود اس کے کہ اس کا روٹی نہ کھانا معدہ میں رسولی کی وجہ سے ہوتا ہے۔باوجود اس کے کہ اُس کا معدہ غذا قبول نہیں کرتا یا کھانا قے کر کے باہر نکال دیتا ہے یا انتڑیوں کی طرف دھکیل دیتا ہے، باوجود اس کے کہ اُس کا روٹی نہ کھانا اس وجہ سے ہوتا ہے کہ اس کی انتڑیوں میں سوزش ہوتی ہے اور وہ غذا کو اندر ٹھہر نے نہیں دیتیں یا مثلاً قولنج کا دورہ ہو جاتا ہے اور غذا کھانا ناممکن ہو جاتا ہے۔اور باوجود اس کے کہ یہ وجوہ اُسے معذور قرار دیتے ہیں پھر بھی وہ روٹی کی نہ کھانے کی وجہ سے مرے گا۔اس لیے کہ انسانی جسم روٹی کھائے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا۔اس کے لیے تی کوئی عذر مسموع نہیں ہوگا، کوئی دلیل قبول نہیں ہوگی ، کوئی مجبوری تسلیم نہ کی جائے گی۔اصل چیز یہ ہے کہ روٹی کھائی نہیں گئی۔خواہ روٹی نہ کھانا کسی شرارت کی وجہ سے تھا یا کسی مجبوی کی وجہ سے تھا انسان بہر حال مرے گا۔یہی حال نماز کا بھی ہے۔اگر کوئی شخص نماز پڑھنے سے معذور ہو جاتا ہے۔خواہ کسی وجہ سے ہو جائز وجہ سے ہو یا نا جائز وجہ سے اُس کی روحانیت مرجاتی ہے کیونکہ روحانیت کی زندگی نماز سے وابستہ ہے۔اگر کوئی شخص نماز نہیں پڑھے گا تو وہ مرے گا۔بالکل اُسی طرح جس طرح ایک شخص روٹی نہ کھائے تو اُس کا انجام موت ہوتا ہے۔کوئی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ کیوں مرے گا اُس نے جان کر تو ایسا نہیں کیا۔اُس کا گلائو جا ہوا تھا اِس لیے وہ روٹی نہیں کھا سکا ، اُس کا پیٹ سُو جا ہوا تھا اس لیے وہ روٹی نہیں کھا سکا۔اُس کی انتڑیوں میں سوزش تھی اس لیے وہ روٹی نہیں کھا سکا۔اُس کا جبڑا جڑ گیا تھا اس لیے ہے وہ روٹی نہیں کھا سکا۔باوجود اس کے کہ اُس کا گلا خراب تھا اس لیے وہ کھانا نہیں کھا سکا وہ پھر بھی مرے گا۔