خطبات محمود (جلد 34)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 116 of 402

خطبات محمود (جلد 34) — Page 116

$1953 116 17 خطبات محمود اللہ تعالیٰ نے جو عبادتیں مقررفرمائی ہیں اُن کے بغیر انسان کی روحانی زندگی کبھی قائم نہیں رہ سکتی (فرموده 29 مئی 1953ء بمقام ربوہ) تشہد ،تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔اللہ تعالیٰ نے انسان کی روحانی ترقی اور اس کی اصلاح کے لیے مختلف عبادتیں مقرر فرمائی کی ہیں جن میں سے چار عبادتیں فرض ہیں۔اور ہر مومن کے لیے جس میں کسی قسم کی طاقت بھی پائی جاتی ہے ان عبادات کا بجالانا ضروری ہوتا ہے۔یعنی نماز ، روزہ ، زکوۃ اور حج۔لیکن ان عبادتوں کے ادا کرنے میں کبھی کبھی انسان معذور بھی ہو جاتا ہے۔مثلاً انسان بیمار ہوتا ہے تو وہ نماز میں کھڑا نہیں ہوسکتا یا بعض دفعہ بیٹھ کر بھی نماز ادا نہیں کر سکتا یا لیٹ کر بھی نماز ادا نہیں کر سکتا۔بعض اوقات اس کے دماغ پر ایسا اثر ہوتا ہے کہ وہ نماز کے کلمات ڈہر انہیں سکتا۔نماز کے کلمات اُسے یاد نہیں رہتے۔لیکن دوسری طرف نماز انسان کی اصلاح کا ذریعہ بھی ہے۔جس طرح غذا انسانی جسم کی اصلاح کا ذریعہ ہے نماز روحانی جسم کی اصلاح کا ذریعہ ہے۔جس طرح ایک بیمار جسم محض یہ کہہ کر اس بات سے بچ نہیں سکتا کہ وہ بیمار ہے اور بیمار ہونے کی وجہ سے وہ روٹی نہیں کھا سکتا، اسی طرح ایک روحانی جسم بھی یہ کہ کر موت سے نہیں بچ سکتا ہے کہ وہ بیمار ہے اور نماز نہیں پڑھ سکتا۔باوجود اس کے کہ ایک شخص بیمار ہے اور وہ کھانا کھا ہی نہیں سکتا۔