خطبات محمود (جلد 34)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 24 of 402

خطبات محمود (جلد 34) — Page 24

24 $1953 4 خطبات محمود موجودہ وقت میں تحریک جدید میں شامل ہو کر زیادہ سے زیادہ خدمت دین کرو تا خدا تعالیٰ کے سامنے بھی سرخرو ہو جاؤ اور آئندہ نسلیں بھی تمہارا نام عزت سے لیں۔(فرموده 23 /جنوری 1953ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔تحریک جدید کے وعدوں کی میعاد میں جو پاکستان کے لیے ہے ایک مہینہ باقی رہ گیا ہے۔غالبا میں نے ہندوستان اور بیرونی ممالک کے لیے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا تھا۔لیکن اس سال بھی وعدوں کے لیے آخری تاریخ وہی ہے جو پچھلے سالوں میں مقرر تھی۔یعنی ہندوستان اور مشرقی پاکستان کے لیے اپریل تک کی میعاد ہے اور جون تک دوسرے ممالک کی میعاد ہے۔مثلاً امریکہ ہے، انڈونیشیا ہے، ویسٹ افریقہ ہے جن میں ہماری زبان بولنے والے نہیں پائے جاتے یا ہمارے ملک کے افراد کم ہیں۔چونکہ اب صرف ایک مہینہ باقی رہ گیا ہے اس لیے جماعت کو میں پھر تحریک جدید کے وعدوں کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔آج قریباً دو ماہ ہو گئے کہ یہ تحریک ہوئی تھی۔شروع شروع میں جس طرح وعدے آئے تھے۔اُن سے پتا لگتا تھا کہ جماعت اپنی ذمہ داری کو خوب سمجھ رہی ہے اور اپنے فرض کو ادا کرنے کی طرف متوجہ ہے۔لیکن جلسہ کے قریب آکر وعدوں کے آنے میں سستی ہوگئی اور