خطبات محمود (جلد 34)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 336 of 402

خطبات محمود (جلد 34) — Page 336

$1953 336 خطبات محمود اور یہ سال اس علاقہ کے زمینداروں کے لیے بغیر قرض لئے بظاہر گزارنا مشکل ہے۔اِلَّا مَا شَاءَ الله پس میں یہ چیز بھی جانتا ہوں۔اس کے دُہرانے کی ضرورت نہیں۔لیکن تم بھی یہ جانتے ہو کہ باوجودان مشکلات کے تم اپنے بیوی بچوں کو خرچ دے رہے ہو۔تم اپنے گھر کے تمام اخراجات چلا رہے ہو تم تعلیم کے اخراجات چلا رہے ہو۔اگر تم باوجود ان مشکلات کے اپنے سارے کام کر رہے ہو اور سمجھتے ہو کہ شاید اللہ تعالیٰ اگلے سال ہمیں فراخی دے دے تو جیسے تم دوسرے کام کرتے ہو۔یہ کام بھی کر لو۔آخر اس قسم کی تباہیاں ہمیشہ نہیں آیا کرتیں۔آٹھ دس سال کے بعد ایسا ہوتا ہے کہ شدید بارش ہو جائے اور فصل تباہ ہو جائے۔لیکن ہر سال ایسا نہیں ہوتا۔یہی ہوتا ہے کہ کسی سال پندرہ ہیں فی صدی فصل زیادہ ہو گئی۔اور کسی سال اسی قدر فصل کم ہوگئی۔یہ تباہی کہ فصل پچیس تھیں فی صدی تک آ جائے جس کی وجہ سے اخراجات تو سب اٹھانے پڑیں لیکن نفع کا حصہ سارا ضائع ہو جائے۔کیونکہ مالیہ وغیرہ تو دینا ہی پڑتا ہے یہ ہمیشہ نہیں ہوتا۔پچھلے سال ہمارے ملک میں کپاس کم ہوئی۔زمیندار بہت گھبرائے اِس سال بھی ایسا ہی ہوا ہے۔پھر پچھلے سال جہاں کپاس کم پیدا ہوئی وہاں قیمتیں بھی بہت زیادہ گر گئیں۔مگر کسی کے خیال میں بھی یہ بات نہیں تھی کہ گندم کی قیمت یکدم بڑھ جائے گی۔چنانچہ سات روپے من سے ساڑھے بارہ روپے من تک وہ پہنچ گئی۔بلکہ کئی علاقوں میں پندرہ سولہ روپے فی من کے حساب سے گندم یکی۔اب اگر کپاس کی فصل اچھی نہ ہونے اور بھاؤ گر جانے کی وجہ سے کسی زمیندار کی آمد 300 کی بجائے 150 روپے رہ گئی تھی تو گندم کے مہنگا ہونے کی وجہ سے اس کی آمد 300 کی بجائے 600 ہو گئی۔اور اس طرح کپاس کی قیمت کی کمی نے زمیندار کی آمد کو کم نہ کیا۔بلکہ گندم کی قیمت کی بڑھوتی نے اُس کی آمد کو اور زیادہ کرے دیا۔پس جو کمی ایک فصل کی خرابی کی وجہ سے ہوئی۔اُسے دوسری فصل نے دُور کر دیا۔اس سال بھی یہی سننے میں آرہا ہے کہ اس علاقہ کی کپاس کی فصل تقریباً تباہ ہوگئی ہے۔اللہ تعالیٰ اس کمی کو دور کرنے کے سامان پیدا کرے گا۔ممکن ہے گندم یا دوسری فصلوں میں مثلاً سماد میں جو ابھی بیلا نہیں گیا اور اس سے گر نہیں نکالا گیا اس سے اتنی آمد ہو جائے کہ کپاس کی تباہی کی سے آمد میں جو کمی ہوئی وہ دور ہو جائے۔اور پھر ممکن ہے بعض علاقوں میں کپاس کی فصل اچھی