خطبات محمود (جلد 34)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 331 of 402

خطبات محمود (جلد 34) — Page 331

$1953 331 خطبات محمود زہ اور وزیر نے تین ہزار درھم کی ایک دوسری تحصیلی اُس کے سامنے رکھ دی۔اس پر بڑھے نے کہا بادشاہ سلامت ! آپ تو فرماتے تھے کہ تو مر جائے گا اور اس درخت کا پھل نہیں کھائے گا۔لوگ درخت لگاتے ہیں تو سالوں بعد وہ پھل لاتا ہے۔اور لوگ اس کا پھل سال میں ایک دفعہ کھاتے ہیں لیکن میں نے ایک گھنٹہ میں دو دفعہ اس کا پھل کھا لیا ہے۔بادشاہ نے کہا " زہ" اور وزیر نے تین ہزار درھم کی ایک اور تھیلی اُس کے سامنے رکھ دی۔اس پر بادشاہ نے وزیر سے کہا یہاں سے جلدی چلو ورنہ یہ بڑھا تو ہمیں ٹوٹ لے گا۔پس اُس بڑھے کی طرح مجھے بھی ہاتھوں ہاتھ انعام مل گیا۔یہ ایک ایسی غلطی تھی جس کا موجب مسلمانوں کا جمود اور سستی تھی۔میں نے خیال کیا کہ انیس سال تک کام کرنے کی وجہ سے یہ جمود، غفلت اور سستی دُور ہو جائے گی۔حالانکہ انیس ہزار سال تک بھی یہ کام کیا جاتا تو اس کو ختم کی کرنے کا سوال پیدا نہیں ہو سکتا تھا۔فرض کر لو اس دنیا کی زندگی ابھی انیس لاکھ سال ہے تو جس کی طرح نماز ، روزے، زکوۃ اور حج انیس لاکھ سال تک جائیں گے تحریک جدید بھی انیس لاکھ سال کی تک جائے گی۔اگر فرض کر لو کہ دنیا کی زندگی ابھی انیس ہزار سال ہے تو جس طرح نماز ، روزے، زکوۃ اور حج انیس ہزار سال تک جائیں گے تحریک جدید بھی انیس ہزار سال تک جائے گی۔اگر فرض کر لو کہ دنیا کی زندگی ابھی انہیں سو سال ہے تو جس طرح نماز ، روزے ، زکوۃ اور حج انیس سو سال تک جائیں گے تحریک جدید بھی انیس سو سال تک جائے گی۔تحریک جدید نام تو تمہارے اندر ایک امنگ پیدا کرنے کے لیے رکھا گیا ہے۔ورنہ ہے یہ وہی چیز جو وَجَاهِدُهُمْ بِهِ جِهَادًا كَبِيرًا میں بیان کی گئی ہے۔کہ تو قرآن کو لے کر ساری دنیا میں جہاد کر۔قرآن کریم میں متعدد بار نیکی کو پہنچانے ، پھیلانے اور اس کی تبلیغ کرنے کے ارشاد آئے ہیں۔اور ان کی تعداد کم نہیں۔جیسے نماز ، روزہ ، اور زکوۃ کے لیے قرآن کریم میں کی احکام نازل ہوئے ہیں ویسے ہی جہاد روحانی اور تبلیغ اسلام کے متعلق بھی ارشادات نازل ہوئے رسول کریم ﷺ نے بھی اس کی جو تعریف کی ہے وہ تھوڑی نہیں۔ایک دفعہ آپ نے حضرت علیؓ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا۔اے علی ! یہ سامنے دونوں پہاڑوں کے درمیان جو وادی