خطبات محمود (جلد 34) — Page 273
خطبات محمود 273 1953ء گلاب دین صاحب چک 35 سرگودھا دس ماہ قبل بیعت کی تھی ۔ گاؤں میں احمدی کم تعداد میں تھے۔ -7- بشیر احمد صاحب چغتائی راولپنڈی کے لڑکے پانی میں ڈوب گئے تھے۔ بہت مخلص نو جوان تھے۔ سلامت بی بی صاحبہ صدر گوگیرہ موصیہ تھیں۔ ایک بچہ وقف بھی ہے۔ بہت کم دوست جنازہ میں شریک ہوئے۔ ماسٹر عبدالعزیز صاحب نوشہرہ کے زیاں صحابی تھے۔ مخلص احمدی تھے تین چار احمدی جنازے میں شریک ہوئے ۔ -10 - پیر بخش صاحب چک نمبر - 103/7 صحابی تھے۔ اور عمر 80 سال تھی جنازہ میں بہت کم لوگ شریک ہوئے۔ 11 ۔ والد صاحب عبدالاحد خان صاحب بھاگلپوری روہڑی سندھ 21 اگست کو جمعہ اور عید کے دن فوت ہو گئے جنازہ میں بہت کم لوگ شریک ہوئے۔ -12 - صدر الدین صاحب مدار ضلع شیخوپورہ 28,27 راگست کی رات کو فوت ہو گئے ۔ جنازہ صرف چھ آدمیوں نے پڑھا۔ -13 - ملک سعید احمد صاحب جاوید سمبڑیال ضلع سیالکوٹ کی پھوپھی تلہا ر سندھ میں فوت ہوگئی ہیں ۔ جنازہ میں بہت کم لوگ شریک ہوئے ۔ -14 - میر محمد افضل صاحب بمبئی کو کسی نے قتل کر دیا ہے۔ احمدی جماعت قریب نہیں تھی اس لیے احمد یوں نے جنازہ نہیں پڑھا۔ 15 - فہمیدہ بیگم صاحبہ اہلیہ بشیراحمد صاحب لالہ موسیٰ گجرات جنازہ میں بہت کم احمدی شامل ہوئے۔ 16 - ناصرہ بیگم صاحبہ اہلیہ مولوی عبد الرحمن صاحب فاضل ناظر اعلیٰ قادیان کی ابھی تھوڑا ہی عرصہ ہوا تھا شادی ہوئی تھی۔ اب خبر آئی ہے کہ ان کی اہلیہ بریلی میں وفات پاگئی ہیں۔ جنازہ میں بہت کم لوگ شریک ہوئے ہیں۔ -17- سید عبد الحئی صاحب گوٹھ لالہ چورنجی لال سندھ، اڑھائی سال قبل باولے کتے نے کاٹا تھا اسی بیماری کی وجہ سے 12 ستمبر کو فوت ہو گئے ۔ -18 - رضوان عبداللہ صاحب حبشہ سے دینی تعلیم حاصل کرنے کے لیے یہاں آئے تھے۔ دریا میں ڈوب کر فوت ہو گئے ۔