خطبات محمود (جلد 34) — Page 264
$1953 264 32 خطبات محمود قرآن کریم کو سمجھنا اور اس پر عمل کرنا ہی اسلام ہے جماعتیں اس بات کا انتظام کریں کہ ہر احمدی قرآن مجید کا ترجمہ سیکھے اور اس پر عمل کرے (فرموده 25 ستمبر 1953ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اسلام کے بعض ضروری امور اور تفصیلات ، حدیث اور فقہ سے معلوم ہوتی ہیں۔لیکن اسلام کی اصولی تعلیم قرآن کریم سے ہی معلوم ہو سکتی ہے۔قرآن کریم ایک جامع کتاب ہے جو انسانی زندگی کے ہر پہلو پر روشنی ڈالتی ہے۔اور اسلام ایک زندہ مذہب ہے جو انسان کے ہر مقصد اور ہر مدعا میں رہنمائی کرتا ہے۔پس اسلام کو قبول کرنے کے معنی یہ ہیں کہ انسان اس کی راہنمائی اور ہدایت کو تلاش کرنے اور عمل کرنے پر آمادگی کا اظہار کرے۔اور اسلام کے قبول کرنے کے معنی یہ ہیں کہ انسان قرآن کریم کی ہدایات اور اس کی کامل تعلیم پر یقین اور ایمان رکھے۔اسلام بے شک کامل مذہب ہے لیکن اسلام کی زبان قرآن کریم ہے۔محمد رسول اللہ ہے بے شک ایک کامل نبی ﷺ ہیں لیکن محمد رسول اللہ ﷺ کی زبان قرآن کریم ہے۔اللہ تعالیٰ بے شک ہر نقص سے پاک اور ہر خوبی کا جامع خدا ہے لیکن اُس کی زبان قرآن کریم ہے۔اصولی تعلیم خدا تعالیٰ کی طرف سے قرآن کریم