خطبات محمود (جلد 34)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 259 of 402

خطبات محمود (جلد 34) — Page 259

خطبات محمود 259 1953ء اور جب یہ مقام کسی مومن کو حاصل ہو جاتا ہے تو پھر دنیا اُس کا کچھ بگاڑ نہیں سکتی ۔ ساری دنیا بھی اگر اُس کے خلاف کوشش کرے تو وہ ناکام رہتی ہے ۔ کیونکہ خدا اُس کی پشت پر ہوتا ہے ۔ اور جس کی تائید میں خدا ہو دنیا اس کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتی ۔“ 66 1 العنكبوت : 46 )اصلح 27 اکتوبر 1953ء 2 بخاری کتاب التفسير: تفسير سورة لقمان باب قوله أَنَّ اللَّهَ عِنْدَهُ عِلْمُ السَّاعَةِ 49 :3 الطور 4 تذکرہ صفحہ 524 ایڈیشن چہارم میں الہام کے الفاظ بدیں طور ہیں "اني مُهِينٌ مَنْ أَرَادَ إِهَانَتَكَ وَإِنِّي مُعِينٌ مَنْ أَرَادَ إِعَانَتَكَ" 106 : یوسف 6 القصص : 79 7 برمکہ: برمکی خاندان کو عباسیہ عہد میں اقتدار نصیب ہوا اور انہوں نے 803 ء تک وزارت کے کے منصب پر فائز رہ کر عباسیہ سلطنت پر بالواسطہ فرمانروائی کی ۔ اس خاندان کا بانی خالد بن برمک ایک ایرانی نو مسلم تھا جس کی ماں کو قطیبہ ابن مسلم نے 705ء میں بلخ سے گرفتار کر کے خالد کے باپ ( جو ایک بدھ راہب خانہ کے منتظم ہونے کے باعث سردار کاہن یعنی ( برمک ) کہلاتا تھا ) کے عقد میں دے دیا۔ اس کے بطن سے خالد ابن برمک پیدا ہوا جو برمکی خاندان کا سب سے پہلا وزیر بنا۔ وکی پیڈیا - آزاد دائرۃ المعارف - زیر لفظ برامکہ ( برمکہ )