خطبات محمود (جلد 34) — Page 1
1953ء 1 1 خطبات محمود نئے سال کے متعلق اہم ہدایات فرموده 2 جنوری 1953ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔ وو آج 1953 ء کا پہلا جمعہ ہے۔ 1952 ء جماعت احمدیہ کی تاریخ کے اہم سالوں میں سے ایک ہے جس میں جماعت نے مظلومیت کا کمال نمونہ دکھایا اور اس کے مخالفوں نے روئیں جو خصوصاً احراریوں نے ظلم کا کمال نمونہ دکھایا ۔ مگر وہ سال بھی گزر گیا ۔ مظالم کی بہت سی رو اٹھی تھیں وہ بھی گزر گئیں ۔ مظلومیت کی جو حالت جماعت پر آئی تھی وہ بھی گزر گئی۔ جماعت احمد یہ بھی دنیا میں اُسی طرح موجود ہے جس طرح پہلے موجود تھی ۔ احرار کا گروہ بھی کسی نہ کسی شکل میں دنیا میں موجود ہے۔ لیکن اب نہ تو احرار کی وہ حالت ہے جس حالت میں وہ 1952ء کے وسط میں تھے یعنی ان کی طاقت مختلف لحاظ سے گر چکی ہے اور نہ احمدی اُس حالت میں ہیں جو 1952 ء کے وسط میں ان کی تھی ۔ ان کی طاقت کئی لحاظ سے بڑھ چکی ہے۔ پس 1952 ء کا سال جماعت احمد یہ کے لیے مظالم کا سال تھا۔ 1952 ء کا سال جماعت احمدیہ کے لیے سختیوں کا سال تھا۔ لیکن خدا تعالیٰ کے فضل بھی ہم نے 1952ء میں جس طرح دیکھے ہیں وہ دوسری قوموں کو نصیب نہیں ہوئے ۔ وسط 1952ء میں جماعت احمد یہ پر ایسا زمانہ بھی آیا جب عام طور پر یہ سمجھ لیا گیا کہ یہ یہ جماعت جلد ختم کر دی جائے گئی ۔ اس مسجد میں اور اسی جگہ کھڑے ہو کر خطبہ جمعہ پڑھتے ہوئے