خطبات محمود (جلد 34)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 71 of 402

خطبات محمود (جلد 34) — Page 71

$1953 71 12 خطبات محمود اگر انسان اپنے ہر کام کے شروع میں سوچ سمجھ کر بسم اللہ پڑھے تو اُس کے دل میں خدا تعالیٰ کی محبت پیدا ہو گی اور غیر معمولی علوم حاصل ہوں گے " فرمودہ 3 اپریل 1953ء بمقام ربوہ ) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔مجھے پچھلے ہفتہ سے نقرس کے درد کا پھر دورہ ہے۔اسی وجہ سے گزشتہ جمعہ میں بھی میں نہیں آسکا۔اب عام درد میں تو خدا تعالیٰ کے فضل سے نسبتاً افاقہ ہے اور پاؤں میں جو ورم ہو گیا تھا اُس میں بھی کمی ہے۔لیکن ابھی سہارے کے بغیر سیٹرھیاں اترنا میرے لیے ممکن نہیں۔اب بھی میں اتنا چل کے آیا ہوں تو پاؤں میں درد شروع ہو گیا ہے۔ہموار سطح ہو تو اس پر تکلیف کے بغیر چلا جاتا ہے اور وہ بھی ایسی صورت میں کہ پاؤں میں جوتی نہ ہو۔اس لیے میں اختصار کے ساتھ ہی خطبہ بیان کروں گا۔اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے قرآن کریم نازل فرمایا ہے اور قرآن کریم کا نزول اس ترتیب سے نہیں تھا جس ترتیب سے وہ اب ہمارے سامنے ہے۔مثلاً کثرت سے اس بارہ میں روایات