خطبات محمود (جلد 34)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 332 of 402

خطبات محمود (جلد 34) — Page 332

$1953 332 خطبات محمود نظر آتی ہے۔اگر اس وادی میں اونٹ اور گھوڑے بھرے ہوں اور وہ سب اونٹ اور گھوڑے تجھے مل جائیں تو یہ کتنی بڑی بات ہے۔پھر فرمایا اگر تجھے اتنے اونٹ اور گھوڑے مل جائیں تو اس۔بہت زیادہ یہ دولت ہے کہ کسی ایک انسان کو تیرے ذریعے ہدایت مل جائے 2ے۔ނ دیکھو تبلیغ کرنے اور دوسروں کو ہدایت کی طرف لانے کی کتنی فوقیت اور عظمت آپ نے بیان فرمائی ہے۔پس یہ وہ کام ہے جس کو کسی وقت بھی چھوڑا نہیں جاسکتا۔پس میں انیس سال کا دور ختم ہونے پر یہ مانتے ہوئے کہ میں نے یہ کہا تھا کہ انیس سال کے بعد یہ دور ختم ہو جائے گا، یہ جانتے ہوئے کہ میں نے یہ الفاظ کہہ کر تمہارے اندر یہ امید پیدا کر دی تھی کہ اس عرصہ کے بعد بہ مالی بوجھ تمہاری پیٹھ سے اُتر جائے گا، بیسویں سال کے وعدوں کی تحریک کرتا ہوں۔چاہے تم یہ کہہ لو کہ میں بے شرم ہو کر پھر مانگتا ہوں یا یہ سمجھ لو کہ میں اب زیادہ نور پا کر آ گیا ہوں یا پہلے میں غلطی کا مرتکب ہوا تھا اور اب خدا تعالیٰ نے مجھے غلطی سے نکال لیا ہے۔تم یوں بھی کہہ سکتے ہو اور یوں بھی کہہ سکتے ہو۔میری مثال وہی ہے جیسے رسول کریم ﷺ نے جب مکہ فتح کیا اور اس کے بعد طائف کی لڑائی ہوئی اور فتح کے بعد غنیمت کے اموال آئے تو آپ نے مکہ والوں کو نئے مسلمان سمجھ کر ان کی استمالت قلب 3 کے لیے اور انہیں اپنی طرف کھینچنے کے لیے اور تالیف قلوب کے لیے اموال اُن کی میں تقسیم کر دیئے۔اس پر مدینہ کے انصار میں سے ایک نوجوان نے کہا۔خون تو ہماری تلواروں کی کے سروں سے ٹپک رہا ہے اور اموال آپ نے اپنے رشتہ داروں اور خاندان کے افراد میں تقسیم کر دیئے ہیں۔یہ بات آپ تک بھی پہنچی۔آپ نے انصار کو بلایا اور فرمایا اے انصار ! مجھے اطلاع ملی ہے کہ تم میں سے بعض لوگوں نے یہ بات کہی ہے کہ خون تو ہماری تلواروں سے ٹپک ر ہے لیکن محمد رسول اللہ ﷺ نے اموال اپنے رشتہ داروں میں تقسیم کر دیئے ہیں۔انصار نے کہا يَا رَسُولَ اللہ یہ درست ہے کہ ہم میں سے بعض نوجوانوں نے ایسا کہا ہے لیکن ہم ان سے متفق نہیں ہیں۔آپ نے فرمایا انصار ! جو بات کسی کے منہ سے نکل گئی نکل گئی۔اے انصار ! تم یہ کہہ سکتے ہو کہ محمد رسول اللہ ﷺ مکہ میں پیدا ہوئے۔جب بڑے ہو کر آپ نے دعوی نبوت کیا تو قوم نے آپ کو رڈ کر دیا۔مکہ والوں نے آپ کو دھتکار دیا اور اپنے گھر سے نکال دیا۔ہم جو غیر تھے اور صلى الله