خطبات محمود (جلد 34)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 281 of 402

خطبات محمود (جلد 34) — Page 281

$1953 281 خطبات محمود ہیں۔بعض تعلیمیں دوطرف اثر کرتی ہیں۔بعض تعلیمیں اوپر کی طرف اثر ڈالنے والی ہوتی ہیں۔اور بعض نیچے اثر ڈالنے والی ہوتی ہیں۔مثلاً گیس ہے یا دھواں ہے۔گیس اور دھواں ہمیشہ اوپر کی طرف جاتے ہیں۔اسی طرح بعض روحانی تعلیمیں خدا تعالیٰ پر اثر کریں گی۔اور بعض تعلیمیں ہے انسانوں پر اثر کریں گی اور بعض صرف اصلاح نفس کے کام آئیں گی۔گویا وہ ایسی ہوں گی جیسے کٹورے میں پانی ڈال لیا جاتا ہے۔غرض اگر تم قرآن کریم پر غور کرو گے تم اُس سے کئی نتائج نکال لو گے۔محض الفاظ پڑھنے کی مثال تو ایسی ہی ہے جیسے تم معدہ میں کھانا ڈالتے جاؤ اور اُسے دانتوں میں چباؤ نہیں اس صورت میں تمہیں خون کے دست آنے لگ جائیں گے۔تم ہڈیاں ڈالتے جاؤ انہیں چباؤ نہیں تو اس سے تمہیں اپنڈے سائنٹس (Appendicitis) 4 اور دوسری کی امراض لگ جائیں گی۔حالانکہ ہڈی کے اندر گودا اور کھانا ہضم کرنے والا مادہ موجود ہوتا ہے۔پس تم قرآن کریم پر سوچنے اور پھر سوچ کر اُس پر عمل کرنے کی کوشش کرو۔ورنہ تمہاری مثال اُس شخص کی سی ہوگی جو کوئی ایسی چیز استعمال کرتا ہے جس کا نتیجہ مخالف پڑتا ہے۔مثلاً وہ روشنی والا کام پانی کی سے لیتا ہے اور پانی والا کام روشنی سے لیتا ہے۔دھوئیں سے پانی والے کام لیتا ہے اور پانی سے دھوئیں والے کام لیتا ہے۔اگر تم ایسا کرو گے تو تمہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔خدا تعالیٰ ہر چیز سے بالا ہے۔یوں تو وہ ہر جگہ ہے لیکن جہت کے لحاظ سے وہ سب سے بالا ہے۔اُس کے معلوم کرنے کے لیے اوپر جانے والی یعنی دھواں اور گیس کی خاصیت رکھنے والی تعلیموں کی ضرورت ہے۔اور بنی نوع کی اصلاح کے لیے پانی اور روشنی کی خاصیت رکھنے والی تعلیم کام دے گی۔اور اپنے نفس کی اصلاح کے لیے وہ چیز چاہیے جو ایک جگہ ہی ٹھہری رہے۔اگر روحانی تعلیم کو بھی ضرورت کے مطابق استعمال نہ کیا جائے تو وہ بریکا ررہتی ہے اور اُس کا کچھ فائدہ نہیں ہوتا۔بعض لوگ کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ سب کچھ کر سکتا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ خدا تعالیٰ سب کچھ کر سکتا ہے۔لیکن کیا وہ پاگل ہے کہ ہر چیز جو عقل میں آتی ہے یا نہیں آتی کرنے لگے جائے ؟ خدا تعالیٰ سب کچھ کر سکتا ہے۔وہ چاہے تو سب کو یکدم ماردے۔لیکن وہ سب کو کیوں ماردے؟ اسی طرح روحانیات میں سب کچھ قواعد کے ماتحت ہوتا ہے۔اگر قواعد کے ماتحت کام نہ