خطبات محمود (جلد 34)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 265 of 402

خطبات محمود (جلد 34) — Page 265

$1953 265 خطبات محمود - کے سوا اور کہیں نہیں ملتی۔اصولی تعلیم محمد رسول اللہ ﷺ کی طرف سے قرآن کریم کے سوا اور کہیں نہیں ملتی۔اصولی تعلیم کا ماخذ فقہائے اسلام اور مفکرین اسلام کے لیے سوائے قرآن کریم کے اور کوئی خا۔جو کچھ مفکرین اسلام نے بیان کیا ہے، جو کچھ مجتہدین اسلام نے بیان کیا ہے، جو کچھ فقہائے اسلام نے بیان کیا ہے اگر وہ صحیح ہے تو وہ قرآن کریم کی تفسیر ہے۔جو کچھ محمد رسول اللہ اللہ کی طرف منسوب کیا جاتا ہے اگر وہ واقع میں آپ تک پہنچ جائے تو وہ قرآن کریم کی تفسیر ہے، جو کچھ خدا تعالیٰ کی طرف منسوب کیا جاتا ہے اگر واقع میں وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے تو وہ قرآن کریم کی تفسیر ہے۔ہاں جزئیات ایسی ہیں جو قرآن کریم نے ایسے الفاظ میں بیان نہیں کیں۔کہ انہیں ایک عام آدمی سمجھ سکے۔الہی ارشاد اور وحی میں محمد رسول اللہ ﷺ کے ذہن کو اس طرف توجہ دلائی ہے۔یا وہ جزئیات ایسی ہیں کہ اصولی تعلیم میں ان کو بیان کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔وحی جلی یا خفی میں محمد رسول اللہ اللہ کو ان کی طرف توجہ دلا دی گئی۔وہ بے شک قرآن کریم کی خفی تفسیر حاشیہ کہلا سکتی ہیں لیکن وہ محض جزئیات ہیں۔اصولی تعلیم قرآن کریم میں ہی ہے۔لیکن بد قسمتی۔مسلمان قرآن کریم پڑھنے اور سیکھنے سے محروم ہیں۔ނ ہمارے ربوہ کے سکولوں میں لڑکے اور لڑکیاں آتی ہیں۔یا قادیان کے سکولوں میں لڑکے اور لڑکیاں آتی تھیں تو افسوس کے ساتھ یہ بات معلوم ہوتی تھی اور معلوم ہوتی ہے کہ ان میں سے بعض دسویں جماعت تک بھی قرآن کریم ناظرہ نہیں پڑھ سکتے۔اب یہاں کالج بنا ہے اس میں بعض ایسی لڑکیاں آئی ہیں جنہیں سورۃ فاتحہ کا ترجمہ بھی نہیں آتا۔اگر یہ حالت ہے تو سوال یہ ہے کہ جب قرآن کریم سے ان کا کوئی تعلق نہیں تو مذہب سے ان کا کیسے تعلق پیدا ہو سکتا ہے۔اسلام قرآن کریم کا نام ہے۔تم اسلام کی کوئی تعریف کرو وہ نامکمل ہوگی۔حقیقی تعریف یہی ہے کہ قرآن کریم کو سمجھنا اور اس پر عمل کرنا اسلام ہے۔اس کے سوا جتنی باتیں بھی تم لاؤ گے وہ ایک دائرہ تو بنا دیں گی مگر تفصیلی تعریف اسلام کی نہیں کریں گی۔جیسے لوگ گر بنا لیتے ہیں۔تجارت اور صنعت و حرفت والے بعض گر بنا لیتے ہیں مگر یہ گر تفصیل کا قائم مقام نہیں ہو سکتے۔گر کسی کو مؤرخ یا حساب دان نہیں بنا سکتے۔ایک مؤرخ کے لیے ضروری ہے کہ اسے تمام قسم کی ضروری تفصیلات یاد ہوں۔ایک حساب دان کے لیے ضروری ہے