خطبات محمود (جلد 34) — Page 260
$1953 260 31 خطبات محمود حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان لانے کے بعد یہ ضروری ہے کہ آپ تقومی ، دیانت داری اور دوسرے اخلاق میں دوسروں کے لیے نمونہ بنیں (فرموده 18 ستمبر 1953ء بمقام ربوہ) تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔ا بھی مجھے آتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چونکہ یہاں سے دو مائیکروفون چوری ہو چکے ہیں اس لیے مجھے چاہیے کہ میں اپنا منہ آلہ کے ساتھ لگا کر بولوں کیونکہ یہ آلہ ناقص ہے۔میری عقل اور سمجھ سے یہ بات بالکل باہر ہے کہ ہمارے مرکز سے دو مائیکروفون کس طرح چوری ہو گئے۔میرے نزدیک مائیکروفون رکھنے والا اور مسجد کا محافظ دونوں اس میں شامل ہیں۔ورنہ ان دو کے شامل ہوئے بغیر یہ چوری ہو ہی نہیں سکتی۔آخر اگر اس قسم کی چیز رکھی جاتی ہے تو تالے کے بغیر نہیں رکھی ہے جاتی۔اور اگر تالے کے بغیر نہیں رکھی جاتی تو ظاہر ہے کہ تالا ایسا ہونا چاہیے جسے چور کھول نہ سکے۔محض خیالی تالا لگانے کا کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا۔وہ تالے جو ڈیڑھ ڈیڑھ ، دو دو روپے میں ملتے ہیں اُن کی ہر ایک کے پاس چابی ہوتی ہے۔وہ تالا لگا کر یہ کہنا کہ پوری طرح حفاظت کر لی گئی۔ہے