خطبات محمود (جلد 34)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 158 of 402

خطبات محمود (جلد 34) — Page 158

$1953 158 خطبات محمود محمد بخش تھا۔اس کے دماغ میں نقص پیدا ہوا تو اس نے کہنا شروع کر دیا کہ مجھے الہام ہوتا ہے۔اس نے سکول کے لڑکوں سے کہا کہ مجھے مان لو۔لڑکوں نے جواب دیا کہ ہم تمہیں کیوں مان لیں؟ وہ کہنے ے لگا تم نے مرزا صاحب کو بھی مانا ہے مجھے بھی مان لو۔بعض لڑکوں نے کہا ہم نے مرزا صاحب کو اس لیے مانا ہے کہ آپ کے بعض نشانات دیکھے ہیں۔اُس نے کہا میرے پاس بھی نشانات ہیں لڑ کے باریکیاں نہیں سمجھتے۔ایک لڑکے نے کہا مرزا صاحب انگریزی نہیں جانتے لیکن آپ کو انگریزی میں الہامات ہوتے ہیں۔اس نے کہا مجھے بھی انگریزی میں الہام ہوتے ہیں۔حالانکہ میں انگریزی نہیں جانتا۔لڑکوں نے کہا اچھا کوئی الہام سناؤ۔اِس پر اُس نے کہا مجھے الہام ہوا ہے " آئی وٹ وٹ" what what ) اُس نے " آئی " (1) اور " وٹ " (What) کے الفاظ سنے تھے۔لیکن اُسے یہ پتا نہیں تھا کہ ان الفاظ کے معنے کیا ہیں۔لڑکوں نے اُس کا نام ہی آئی وٹ وٹ رکھا ہے دیا۔پس قدرتی طور پر ہر ایک شخص یہ سوچتا ہے کہ اگر ہمیں خدا ملا ہے تو ہمیں کیا فائدہ پہنچا ہے۔وہ شخص پاگل تھا اُس نے کہا مجھے خدا مل گیا ہے۔لیکن ایک بچے کو بھی اتنی عقل ہوتی ہے کہ اگر خدا ملے تو اُس سے کچھ فائد ہ ہونا چاہیے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے زمانہ میں ایک احمدی تھا وہ پاگل ہو گیا۔اُس نے صوفیاء کی باتیں سنی ہوئی تھیں۔اس لیے جب اُس کا دماغ خراب ہوا تو اُس نے یہی باتیں کہنی شروع کر دیں کہ میں نبی ہوں، ولی ہوں، میں عرش پر نمازیں پڑھتا ہوں۔وہ قادیان آگیا ت تھا۔اُس کے دماغ پر یہ اثر تھا کہ وہ بڑا آدمی بن گیا ہے۔خدا تعالیٰ اُسے موسیٰ اور عیسیٰ کہتا ہے اس لیے وہ تھی مسجد میں نہیں آتا تھا۔مہمان خانہ میں ہی رہتا تھا۔لوگوں نے اُسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں پیش کیا اور عرض کیا کہ یہ شخص بیمار ہو گیا ہے اور کہتا ہے خدا تعالیٰ مجھے کہتا ہے کہ تو محمدی بن گیا ہے، تو موسیٰ بن گیا ہے، تو عیسی بن گیا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام نے فرمایا میاں! اگر خدا تعالیٰ کی طرف سے تمہیں الہام ہوتا ہے کہ تم محمد بن گئے ہو تو کیا وہ محمد بیت والی برکات بھی تمہیں دیتا ہے؟ یا جب وہ کہتا ہے کہ تم موسیٰ بن گئے ہو یا عیسی بن گئے ہو تو جو باتیں حضرت موسیٰ اور حضرت عیسی علیہما السلام کو لی تھیں خدا تعالیٰ وہ باتیں تمہیں بھی دیتا ہے؟ وہ کہنے لگا خدا تعالیٰ دیتا تو کچھ نہیں صرف یہ کہتا ہے کہ تم محمد بن گئے ہو تم موسیٰ بن گئے ہو تم عیسی بن گئے ہو۔