خطبات محمود (جلد 34) — Page 146
$1953 146 خطبات محمود لمصلہ بھی غور کی عادت پیدا کرو۔تا تم میں سے ہر شخص فلاسفر بن جائے اور اس پر جو سوال ہواس کا وہ معقول جواب دے۔اب تو تم قریب کے سوالوں کا بھی جواب نہیں دے سکتے۔اس لیے تم دنیا کی نظروں میں بھی ذلیل ہو اور خدا تعالیٰ کی نظروں میں بھی ذلیل ہو۔" (اصلح یکم جولائی 1953ء) 1: نولڈ کے: (THEODOR NOLDEKE)(1930-1836) ایک ممتاز جرمن مستشرق جو اپنے وقت میں سامی زبانوں کا سب سے بڑاما ہر تسلیم کیا جاتا تھا۔سامی زبانوں کے علاوہ اس نے ایران کی قدیم تاریخ اور اسلامی مذہب اور تاریخ کے متعلق بھی محققانہ کتابیں لکھیں۔اس نے اپنی عمر کا بیشتر حصہ سٹر اس برگ (STRASSBURG) کی یونیورسٹی میں ایک نامور پروفیسر کی حیثیت سے گزارا اور بہت سے لائق شاگرد پیدا کئے۔اسکی تالیف میں سے تاریخ القرآن خاص طور پر قابلِ ذکر ہے۔اس نے شاھنامہ فردوسی پر ایک مطول مقالہ لکھا تھا جسے پروفیسر محمد اقبال نے اردو میں منتقل کر دیا تھا۔اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد 2 صفحہ 1759 مطبوعہ لاہور 1988 ء ) 2: انسائیکلو پیڈیا برٹینیکا زیر لفظ قرآن 3 وَكَايْنَ مِنْ آيَةٍ فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ يَمُرُّونَ عَلَيْهَا وَهُمْ عَنْهَا مُعْرِضُونَ۔(يوسف: 106) 4 دیوجانس: (Diogenes) تقریبا 412-323 ق م یونانی کلبی فلسفی۔وہ ایتھنز میں رہتا تھا جہاں اس نے ایک ٹب میں رہ کر سادہ زندگی بسر کرنے کے عقیدے پر زور دیا۔جب سکندر اعظم نے از راہ اخلاق پوچھا کہ میں تمہارے لئے کیا کر سکتا ہوں ؟ تو اس فلسفی نے جواب دیا۔” آپ میرے لئے فقط دھوپ چھوڑ دیجیے سکندر کا سایہ اُس وقت دھوپ روک رہا تھا۔کہتے ہیں کہ دیو جانس روز روشن میں لائین لے کر انسان ( یعنی صحیح انسانی نیکیوں کا مظہر ) کی تلاش میں نکلا کرتا تھا۔(اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد 1 صفحہ 614 مطبوعہ لاہور 1987ء) اقلیدس (EUCLID) یونانی ماہر ریاضیات جس نے تقریبا 330 ق م کا زمانہ پایا۔اپنی تصنیف ELEMENTS (مبادی) کی وجہ سے مشہور ہے جو موضوعہ اصولوں ، قاعدوں اور اثباتی و عملی مسئلوں کا مجموعہ ہے۔یہ اقلیدسی ھند سے (EUCLIDEAN GEOMETRY) کی بنیاد اور نظر یہ اعداد میں اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد 1 صفحہ 114 مطبوعہ لاہور 1987 ء) بہت اہم ہے۔Wikipedia The Free Encyclopedia Underword"Archimedes":6 کے مطابق یہ واقعہ ارشمیدس (Archimedes) کا ہے۔