خطبات محمود (جلد 34) — Page 130
$1953 130 خطبات محمود میرے پاس ملنے آئی تو میں نے اُسے کہا کیا تمہیں اپنے بچپن کا لطیفہ یاد ہے؟ تو اُس نے کہا ہاں خوب یاد ہے۔کیونکہ اُس کے ماں باپ اور رشتہ دار وغیرہ اُسے وہ لطیفہ ساری عمر یاد دلاتے رہے تھے۔یہی حالت عام لوگوں کی ہے وہ سمجھتے ہیں کہ دنیا میں سارے لوگ ہی اندھے ہیں اور کوئی اُن کی کے عیب کو نہیں دیکھ رہا۔حالانکہ یہ بالکل غلط بات ہے۔جب تم یہ بیان کرتے ہو کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام دنیا کی اصلاح کے لیے مبعوث ہوئے ہیں۔دنیا بالکل خراب ہو گئی تھی اس لیے خدا تعالیٰ نے آپ کو بھیجا تا کہ آپ اخلاق اور ی روحانیت کو قائم کریں۔اور تم یہ سمجھتے ہو کہ جب تک ہم ایک غیر احمدی سے یہ باتیں منوائیں گے نہیں ، وہ حضرت مرزا صاحب کو مانے گا نہیں ، کیونکہ جب کوئی خرابی ہے ہی نہیں تو خدا تعالیٰ کو یہ شور مچانے کی کیا ضرورت تھی۔لیکن جب تم کسی مخالف کو یہ دلیل دیتے ہو تو وہ ہنس پڑتا ہے اور کہتا ہے کہ حضرت مرزا صاحب نے کیا تغیر پیدا کیا ہے؟ اگر یہ کہا جائے کہ تم لوگ جھوٹ بولتے تھے حضرت مرزا صاحب نے بیچ بلو ا دیا، تم حرامخوری کرتے تھے حضرت مرزا صاحب نے حرامخوری کو بند کر واد یا تم نماز کے پاس نہیں جاتے تھے حضرت مرزا صاحب نے تمہیں نماز پڑھادی ہتم روزے نہیں رکھتے تھے حضرت مرزا صاحب نے تمہیں روزے رکھوا دیئے ، تم زکوۃ نہیں دیتے تھے حضرت مرزا صاحب نے تم سے زکوۃ دلوادی۔تو بے شک ہم کہہ سکتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دنیا میں ایک عظیم الشان تغیر پیدا کیا ہے اور اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض احمد یوں میں یہ تغیر ضرور پیدا ہوا ہے۔اور یہ بھی ٹھیک ہے کہ اکثر احمد یوں کی میں کچھ نہ کچھ تغیر پیدا ہوا ہے۔لیکن جن لوگوں میں کوئی تغیر پیدا نہیں ہوا یا کچھ نہ کچھ تغیر پیدا ہوا ہے انہیں دیکھنے والے سمجھتے ہیں کہ اگر ان لوگوں میں کچھ اچھے آدمی پائے جاتے ہیں تو ہم میں بھی کچھ اچھے آدمی پائے جاتے ہیں۔ہم میں اور ان لوگوں میں کوئی نمایاں فرق نہیں کہ ہمیں ان کی جماعت میں داخل ہونے کی ضرورت ہو۔جماعت میں داخل ہونے اور جماعت سے باہر رہنے میں فرق تب ظاہر کی ہو گا جب وہ دیکھیں کہ اُن میں ظلم پایا جاتا ہے لیکن تم میں نہیں پایا جاتا۔اُن میں فریب اور دھوکا دہی پائی جاتی ہے لیکن تم میں نہیں پائی جاتی۔اُن میں نکما پن، چغلخوری ، عیب جوئی اور دوسری برائیاں پائی جاتی ہیں لیکن تم ان سے پاک ہو چکے ہو۔ورنہ دیکھنے والے کہتے ہیں کہ آخر مرزا صاحب نے کیا تغیر پیدا کیا ہے؟ آپ کے آنے سے سارے عالم اسلام میں جوش پیدا ہوا۔اور لوگ ہمارے مخالف ہو گئے لیکم