خطبات محمود (جلد 34) — Page 127
$1953 127 خطبات محمود کہ سارے احمدی ہی سنیما دیکھتے ہیں۔گویا اُسے فوراً سارے احمدی سینیما دیکھنے والے نظر آنے لگی جاتے ہیں۔اسی طرح اگر ایک احمدی چندہ نہیں دیتا اور اُسے کہا جائے کہ تم چندہ کیوں نہیں دیتے ؟ تو وہ فوراً یہ جواب دیتا ہے کہ کوئی احمدی بھی اپنی آمدنی کے مطابق چندہ نہیں دیتا۔غرض دوسروں کے عیوب کو بڑھا کر پیش کرنے اور ان کی طرف عیوب منسوب کرنے کی وجہ سے انسان اپنے عیوب پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے اور یہ مصیبت ایسی مصیبت ہے کہ اس کی وجہ سے انسان اپنی اصلاح کی طرف توجہ نہیں دے سکتا۔وہ دوسروں کو عیب دار خیال کرتا ہے اور خود یہ سمجھتا ہے کہ میرے عیب کوئی نہیں دیکھتا۔پہلے وہ دوسروں کو اندھا خیال کرتا ہے۔یعنی وہ سمجھتا ہے کہ دوسرے اس کے عیب کو نہیں دیکھتے اور پھر وہ خود اندھا ہو جاتا ہے کیونکہ اُسے خود بھی اپنے عیب نظر نہیں آتے۔اس کی مثال ایسی ہی ہوتی ہے جیسے بلی آتی ہے تو کبوتر اپنی آنکھیں بند کر لیتا ہے۔آنکھیں بند کرنے سے اُسے بلی نظر نہیں آتی۔لیکن وہ سمجھتا یہ ہے کہ بلی بھی اُسے نہیں دیکھ رہی۔اگر انسان دوسروں کو اندھا تی نہ سمجھے اور یہ خیال نہ کرے کہ دوسرے لوگ اُس کے عیوب کو نہیں جانتے تو اس کا نتیجہ یہ ہو کہ اسے اپنے عیوب نظر آجائیں اور اس طرح وہ اپنے عیوب کی اصلاح کرنے میں کامیاب ہو جائے۔1912ء میں جب میں نے حج کیا تو میرے ایک ماموں جو ہماری نانی صاحبہ مرحومہ کی بہن کے لڑکے تھے اور برطانوی قونصلیٹ (CONSULATE) میں کام کرتے تھے، مجھے سمندر کے کنارے ایک جگہ لے گئے۔اور کہنے لگے یہاں ایک عجیب واقعہ ہوا تھا جو میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں۔چند سال ہوئے ایک آغا خانی جو سر آغا خاں کے چاتھے یا کوئی اور قریبی رشتہ دار تھے حج کے لیے آئے۔ان کے ساتھ اُن کا لڑکا بھی تھا۔وہ بڑے آدمی تھے اُن کا اپنے شرکاء کے ساتھ جائیداد کا جھگڑا تھا۔شرکاء انہیں وہ جائیداد نہیں دینا چاہتے تھے۔مقدمہ چل رہا تھا۔اُس مقدمہ کے دوران میں انہیں خیال پیدا ہوا کہ میں حج کر آؤں۔چنانچہ وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ حج کے لیے روانہ ہو گئے۔بڑے آدمیوں کو اپنے کی آرام کا بڑا خیال ہوتا ہے۔وہ سفر میں بھی جہاں تھوڑی دیر ٹھہرنا ہو اپنے آرام کا سامان کر لیتے ہیں۔چنانچہ جب وہ جہاز سے اترے تو اُن کے نوکروں نے آرام کرسیاں بچھا دیں اور کہا آپ تشریف رکھیئے ، ہم سامان وغیرہ اتار لیں۔وہ آرام کرسیوں پر جا بیٹھے۔تھوڑی دیر کے بعد ہی کسی نے پستول سے اُن دونوں کو ہلاک کر دیا۔چونکہ وہ بمبئی سے روانہ ہوئے تھے اور بمبئی انگریزی علاقہ میں تھا اور جہاز بھی