خطبات محمود (جلد 34) — Page 92
$1953 92 خطبات محمود ایسی ترتیب سے بیان کرتا ہے کہ وہ ترتیب اپنے مطلب پر دلالت کر دیتی ہے اور اسے بیان کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔لیکن اگر ہم کوئی بات بیان کرتے ہیں تو ہمیں یہ تفصیل بیان کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے کہ ہم نے اس بات پر زور کیوں دیا یا زور دیا ہے تو اس کے فلاں حصہ کو پہلے کیوں بیان کیا ہے اور فلاں حصہ کو بعد میں کیوں بیان کیا ہے۔چونکہ ہمارے خیالات محدود ہوتے ہیں اور ہمیں مخاطب کے خیالات کا پتا نہیں لگ سکتا اس لیے کئی دفعہ ہم اس بات کو نظر انداز کر دیتے ہیں کہ مخاطب ہماری بات سے کیا نتیجہ اخذ کرے گا۔لیکن قرآن کریم اُس خدا کا کلام ہے جو اپنی بات کو بہتر رنگ میں پیش کر سکتا ہے ہے اور یہ بھی جانتا ہے کہ سنے والا یا مخاطب اس سے کیا مطلب اخذ کرے گا، اُس کے ذہن پر کیا اثر ہوگا۔اس لیے وہ اپنی بات میں ان خیالات کو بھی مد نظر رکھ لیتا ہے۔اب دیکھو بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ میں رحمانیت اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ کوئی ایسی ہستی موجود ہے جو بغیر کسی عمل کے دیتی ہے اور بغیر کسی استحقاق کے دیتی ہے۔اور یہ لفظ یہاں "اللہ" کی صفت کے طور پر بیان ہوا ہے۔اور "اللہ" نام عربی زبان میں اُس ہستی کا ہے جو تمام صفاتِ حسنہ سے متصف ہوا اور تمام عیوب سے پاک ہو۔اور جب دنیا میں کوئی ایسی ہستی موجود ہے جو سب صفاتِ حسنہ سے متصف ہے اور سارے عیوب سے پاک ہے تو لازماً یہ بھی ماننا پڑے گا کہ وہ کی ہستی خالق بھی ہے اور مالک بھی ہے۔خلق خود ایک صفتِ حسنہ ہے۔اگر یہ صفت حسنہ اُس ہستی میں نہیں پائی جاتی جس کے لیے عربوں نے "اللہ" کا نام مقرر کیا ہے۔تو اس لفظ کا استعمال درست نہیں ہوگا۔پس " الله " ہے تو ایک ہستی کا نام لیکن وہ مقرر کیا گیا ہے ایک ایسی ہستی کے لیے جو خاص صفات رکھنے والی ہے۔یہ لفظ اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ جس ہستی کے لیے یہ لفظ تجویز کیا گیا ہے۔اس میں سب صفات حسنہ جمع ہوں اور وہ سب عیوب سے پاک ہو۔پس "الله" اسم ذات ہے جو صرف ایک وجود کے لیے ہی وضع نہیں کیا گیا۔بلکہ ایک بامعنی وجود کے لیے وضع کیا گیا ہے۔جیسے کسی کے ہاں ایک بچہ پیدا ہو۔بچہ کی پیدائش سے پہلے اُسے خواب آجائے کہ وہ بڑا نیک ہوگا اور اس خواب کی بناء پر اُس بچہ کا نام وہ طاہر یا اطہر رکھ دے تو طاہر یا اطہر اسم ذات اور علم بھی ہوگا۔لیکن ساتھ ہی یہ نام بچہ کی کسی خاص صفت کو مد نظر رکھ کر رکھا گیا ہوگا۔پس ایک لحاظ سے وہ اسم ذات اور علم ہوگا اور ایک لحاظ سے وہ کسی خاص صفت کو ظاہر کرنے والا ہو گا۔