خطبات محمود (جلد 33) — Page 65
1952 65 9 خطبات محمود محض احمدی کہلانا کافی نہیں۔اصل چیز یہ ہے کہ تمام اسلامی احکام پر عمل کرنے کی کوشش کی جائے (فرمودہ 21 مارچ 1952ء بمقام ناصر آبا دا سٹیٹ سندھ ) تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا: میں آج اپنے ذہن میں خطبہ جمعہ کے لئے ایک مضمون تجویز کر کے آیا تھا۔لیکن جب مسجد میں داخل ہوا تو میں نے دیکھا کہ آج لوگ معمول سے زیادہ آئے ہوئے ہیں اور اب جو میں خطبہ کے لئے کھڑا ہوا تو یکدم میرا ذہن ایک ایسی بات کی طرف چلا گیا جسے لوگ عام طور پر مضحکہ خیز سمجھتے ہیں۔لیکن اس موقع پر وہ بالکل چسپاں نظر آتی ہے۔میں سوچ رہا تھا کہ آج لوگ زیادہ کی تعداد میں کیوں آئے ہیں؟ اس پر میرا ذہن اس طرف منتقل ہوا کہ جس طرح رمضان المبارک کی میں جمعۃ الوداع کے موقع پر قریباً تمام کے تمام لوگ مساجد میں آ جاتے ہیں اسی طرح ہماری جی جماعت کے دوست بھی آج ہمیں وداع کرنے کے لئے آئے ہیں۔کیونکہ ہمارا یہ اس سفر میں آخری جمعہ ہے۔انہوں نے یہ خیال کیا کہ چلو اپنے خلیفہ کو الوداع کہہ آئیں۔مجھے اس وداع پر ہنسی آتی ہے۔کیونکہ جیسے دوسرے لوگ خواہ سارا سال نماز پڑھیں یا نہ پڑھیں وہ جمعتہ الوداع میں حاضر ہو جاتے ہیں اور سمجھ لیتے ہیں کہ انہوں نے سارے سال کی نمازیں ادا کر لی ہیں اور کی ان کے سارے گناہ معاف ہو گئے ہیں اسی طرح اِس علاقہ کے دوستوں نے بھی خیال کر لیا کہ اب یہ لوگ جانے لگے ہیں چلو انہیں وداع کر آئیں۔لیکن اس وداع سے کیا بنتا ہے۔اصل چیز تو جی