خطبات محمود (جلد 33) — Page 31
1952 31 خطبات محمود جوں بھی نہیں رینگی۔نہ اس موقع پر صدر انجمن احمدیہ نے کوئی پروگرام بنایا ہے اور نہ تحریک جدید نے کوئی پروگرام بنایا ہے اور نہ ان دونوں نے وہاں اپنا نمائندہ بھیجا ہے۔ایک ماہ سے میں اخبارات میں پڑھ رہا ہوں کہ فلاں فلاں تاریخوں میں علماء کی میٹنگ ہو رہی ہے اور میرے دل میں گد گدیاں اٹھ رہی تھیں کہ اس موقع سے فائدہ اٹھایا جائے لیکن میں چُپ تھا اور دیکھ رہا تھا تی کہ اتنا شاندار موقع ہے ہمارے کارکن اس سے کیا فائدہ اٹھاتے ہیں۔آج اس کا نفرس کا حج افتتاح ہو رہا ہے اور وکالت تبشیر یا نظارت دعوۃ و تبلیغ نے اس عظیم الشان موقع کو ضائع کر دیا ہے۔اب اگلے سال میٹنگ ہو تو ہوا اور مؤتمر کا تجربہ تو یہ بتا تا ہے کہ ایک ہزار روپیہ خرچ کر کے ہمارے دو نمائندے وہاں گئے لیکن پھر بھی وہ کوئی پروگرام نہ بنا سکے اور اس موقع کو ضائع کر دیا۔میں تفصیل نہیں بتاتا۔بعض دفتری باتیں ہوتی ہیں جنہیں میں ظاہر نہیں کر سکتا۔اب میں اس سوچ کی میں ہوں کہ اس سستی کو کس طرح دور کروں۔اور خطبہ جمعہ میں یہ بات اس لئے بیان کر رہا ت ہوں کہ شوری کے موقع پر میں یہ بات جماعت کے نمائندوں کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔اُس موقع پر ربوہ کے نمائندے بھی ہوں گے۔اسی طرح کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاور اور دوسری جگہوں کے نمائندے بھی ہوں گے اُن کے سامنے یہ سوال رکھا جائے گا۔دنیا میں بیداری پیدا کرنے کے کئی ذرائع میں سے ایک ذریعہ یہ بھی ہوتا ہے کہ اخبارات کی میں کارکنوں پر لے دے کی جاتی ہے اور جماعت میں انہیں ذلیل کر کے رکھ دیا جاتا ہے۔لیکن ہم نے ایسا کرنے سے روکا ہوا ہے اور ہدایت کی ہوئی ہے کہ جماعتوں کو چاہیے کہ وہ مرکزی کارکنوں کی مدد کریں۔اور مدد کرنے کا جو نتیجہ نکلا ہے اُسے دیکھ کر یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ یہ نتیجہ اس بات سے زیادہ خطر ناک تو نہیں کہ کارکنوں پر لے دے کی جاتی اور وہ ہوشیار ہو جاتے۔پھر بیداری پیدا کرنے کی ایک صورت یہ ہوتی ہے کہ کارکنوں پر کمیشن بٹھائے جاتے ہیں ، اُن پر جرح کی جاتی ہے اور اگر اُن کا جرم ثابت ہو جاتا ہے تو انہیں نکال دیا جاتا ہے۔اِس طریق پر بھی ہمیں غور کرنا چاہیے۔اسی طرح اور بھی کئی طریق ہیں جو دنیا میں رائج ہیں۔ہمیں دیکھنا یہ ہے کہ ان طریقوں میں سے کون سا طریق ہے کہ اگر اسے اختیار کیا جائے تو کارکنوں میں بیداری پیدا ہو جائے اور وہ اپنی ذمہ داری سمجھیں۔اس وقت تو وہ پوسٹ ماسٹر بنے ہوئے ہیں۔مثلاً ناظر دعوت وتبلیغ کے یہ معنی ہیں کہ دنیا کی