خطبات محمود (جلد 33) — Page 254
1952 254 خطبات محمود در دنقرس کی وجہ سے میں روزانہ نمازوں کے لئے مسجدوں میں نہیں آسکتا اور یہی وجہ ہے کہ آج جمعہ کے دن میں نے نکاح کا اعلان کیا ہے۔یوں میری صحت ایسا رنگ اختیار کر گئی ہے کہ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ موسم کے ٹھنڈے ہونے پر صحت ترقی کرے گی۔ہر سال لوگ کہا کرتے ہیں کہ اس سال گرمی زیادہ ہے۔اس وجہ سے گرمی کو زیادہ الزام نہیں دیا جا سکتا۔بہر حال میری تھی صحت ایسا رنگ اختیار کر گئی ہے کہ کسی موسم کا کوئی تغیر برداشت نہیں کر سکتی۔مثلا گزشتہ دو ماہ کی اس طرح گزرے جیسے لوگ کہتے ہیں نہ جیتے گزرتی ہے اور نہ مرتے گزرتی ہے۔یوں تو ملاقات بھی کرتا تھا اور دفتر سے جو کاغذات اور خطوط آتے تھے انہیں پڑھتا اور اُن کا جواب بھی دیتا تھا لیکن تاہم میں نے کوئی اہم کام نہیں کیا اور نہ میں کوئی اہم کر سکتا تھا۔میری طبیعت بوجھ برداشت کی کرنے کے لئے تیار نہیں تھی۔وقت کے لحاظ سے تو وقت مل جاتا ہے مثلاً دفتر ی ڈاک کا لفافہ ہی کی آتا ہے تو گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ وہی چلتا ہے کیونکہ لفافہ میں 70 ، 80 خطوط اور مسلیں ہوتی ہیں۔انہیں خالی پڑھنے کے لئے کافی وقت درکار ہوتا ہے۔اگر ایک چٹھی کے پڑھنے میں دو منٹ بھی لگیں اور لفافے میں پچاس کا غذات ہوں تو 100 منٹ تو یہی ہو گئے یعنی ایک گھنٹہ چالیس منٹ۔پھر ہر کاغذ کا جواب سوچنا اور لکھنا ہوتا ہے۔اس کے لئے اگر کم سے کم وقت بھی لگایا جائے تو وہ دو اڑھائی گھنٹہ سے بڑھ جاتا ہے۔پھر ملاقات ہوتی ہے اور دوسرے کام ہوتے ہیں۔ملاقات بھی ایک ایک، دو دو گھنٹے روزانہ لے لیتی ہے۔پس وقت کو روزانہ لگا نا پڑتا ہے چاہے بیماری ہو یا تندرستی۔لیکن تندرستی کی حالت میں جو ذہن کی صفائی ہوتی ہے وہ صفائی بیماری میں کی نہیں ہوتی۔تندرستی میں ذہن جلدی جلدی کام کرتا ہے، واقعات کو سوچتا اور عمل کرتا ہے لیکن کی بیماری میں یوں محسوس ہوتا ہے کہ گویا روح گھسٹتی ہوئی ایک مقام سے دوسرے مقام پر جا رہی ہے ہے۔اب موسم میں تغیر آرہا ہے۔شاید میری صحت کے لئے کوئی بہتری کی صورت پیدا ہو جائے۔لیکن پچھلے تجربہ سے معلوم ہوا ہے کہ موسم کے تغیر کے وقت اگر طبیعت اچھی ہوتی ہے تو یہ وقتی بات ہوتی ہے۔موسم کی تبدیلی کی وجہ سے صحت پر جو اثر پڑتا ہے وہ بہت تھوڑے وقت تک رہتا ہے۔ہاں اتنا فرق ہے کہ سردی کا علاج آسان ہوتا ہے۔دروازے بند کر لئے ، اوپر کپڑے لے لئے ، آگ جلالی اور کام کرتے رہے۔اور آج کل تو ایک اور چیز نکل آئی ہے اور وہ ربڑ کی بوتلیں ہیں۔گرم پانی کیا، بوتل میں بھرا اور بوتل پہلو میں رکھ لی اور کام شروع کر دیا۔گویا سردی کا علاج ہے